ETV Bharat / bharat

وزیر اعظم نریندر مودی سمیت متعدد رہنماؤں کی مہاویر جینتی پر عوام کو مبارکباد - Mahavir Jayanti 2024 - MAHAVIR JAYANTI 2024

وزیر اعظم نریندر مودی، کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے، پارٹی کے سابق صدر راہل گاندھی اور پارٹی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے مہاویر جینتی کے موقع پر اہل وطن کو مبارکباد دی ہے اور اس مقدس تہوار پر سب کی خوشحالی کی خواہش کی ہے۔

Mahavir Jayanti 2024
وزیر اعظم نریندر مودی سمیت متعدد رہنماؤں کی مہاویر جینتی پر عوام کو مبارکباد
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Apr 21, 2024, 1:34 PM IST

بھگوان مہاویر کا امن، ہمدردی، بھائی چارے کا پیغام سب کے لیے تحریک کا ذریعہ: مودی

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے اتوار کو مہاویر جینتی پر اہل وطن کو مبارکباد دی۔ وزیر اعظم نے ایکس پر کہا کہ "بھگوان مہاویر کا امن، ہمدردی اور بھائی چارے کا پیغام سب کے لیے تحریک کا ذریعہ ہے۔" وہ 2550ویں بھگوان مہاویر نروان مہوتسو پروگرام میں موجود لوگوں سے خطاب کر رہے تھے۔

کھڑگے، راہل اور پرینکا نے مہاویر جینتی پر عوام کو مبارکباد دی

کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے، پارٹی کے سابق صدر راہل گاندھی اور پارٹی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے مہاویر جینتی کے موقع پر اہل وطن کو مبارکباد دی ہے اور اس مقدس تہوار پر سب کی خوشحالی کی خواہش کی ہے۔

کھڑگے نے کہا کہ "مہاویر جینتی کے پرمسرت موقع پر ہماری دلی مبارکباد۔ بھگوان مہاویر کی زندگی اور تعلیمات ہمیں مہربان اور سادہ رہنے کی ترغیب دیتی ہیں۔ ان کی تعلیمات ہمیں خوشی، قناعت اور بے لوث زندگی کی راہ دکھاتی ہیں۔ یہ تہوار سچائی، عدم تشدد اور ہم آہنگی کے تئیں ہر ایک کے عزم کو مضبوط کرے۔"

راہل گاندھی نے کہا کہ "جین مت کے 24ویں تیرتھنکر بھگوان مہاویر کے یوم پیدائش پر اہل وطن کو دلی مبارکباد اور نیک خواہشات۔ بھگوان مہاویر کی زندگی، ہمدردی اور انسانیت کی ان کی تعلیمات ہم سب کے لیے تحریک کا ذریعہ ہیں۔"

پرینکا گاندھی نے کہا کہ "سماجی تبدیلی کے علمبردار اور سچائی، عدم تشدد اور ہمدردی کے سب سے بڑے متلاشی بھگوان مہاویر کے یوم پیدائش پر مبارکباد۔ ان کے اصول اور نظریات عالمی بھائی چارے اور انسانی فلاح کا راستہ ہیں۔"

دھنکھڑ نے مہاویر جینتی کی مبارکباد دی

نائب صدر جگدیپ دھنکھڑ نے مہاویر جینتی پر اہل وطن کو مبارکباد دی ہے۔ نائب صدر کے سکریٹریٹ نے ہفتہ کو کہا کہ مہاویر جینتی کے موقع پر دھنکھڑ نے اہل وطن کو ایک پیغام جاری کیا ہے اور مہاویر جینتی پر نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

دھنکھڑ نے کہ کہ "مہاویر جینتی کے پرمسرت موقع پر تمام شہریوں کو میری دلی مبارکباد۔ انہوں نے کہا کہ بھگوان مہاویر کے پیغام کی مطابقت جو عدم تشدد، ہمدردی اور فرض کے تئیں لگن پر مبنی ہے۔ ان کی تعلیمات ہم آہنگی اور پرامن وجود کی راہ ہموار کرتی ہیں۔ صحیح فلسفہ، صحیح علم اور صحیح کردار کے تین جواہرات پر مبنی ان کی تعلیمات پوری دنیا کے لوگوں کے لیے ایک تحریک ہیں۔"

یہ بھی پڑھیں:

نائب صدر جمہوریہ نے کہا کہ آج مہاویر جینتی کے پرمسرت موقع پر آئیے ہم ان کے عظیم آدرشوں کے لیے عہد کریں اور خود کو انسانیت کی خدمت کے لیے وقف کرنے کا عزم کریں۔" (یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.