ETV Bharat / bharat

جانیے مدھیہ پردیش کی 29 سیٹوں پر کون کس پر حاوی، چار جون کو کون بانٹے گا مٹھائی - MP 29 Seats Win Situation

مدھیہ پردیش میں لوک سبھا الیکشن کا ماحول پرسکون ہو گیا ہے۔ یہاں ریاست کی 29 سیٹوں پر چار مرحلوں میں انتخابات ہوئے۔ اب چار جون کو نتائج کا انتظار ہے۔ 29 میں سے زیادہ تر سیٹوں پر کانگریس اور بی جے پی کے درمیان سیدھا مقابلہ دیکھا گیا، لیکن کچھ سیٹوں پر مقابلہ سہ رخی بھی رہا ہے۔ آئیے ایک ایک سیٹ کا تجزیہ کرکے دیکھتے ہیں کہ کہاں کس کا پلڑا بھاری ہے۔ MP LOK SABHA ELECTION 2024

مدھیہ پردیش کی 29 لوک سبھا سیٹوں پر کون کس پر بھاری
مدھیہ پردیش کی 29 لوک سبھا سیٹوں پر کون کس پر بھاری (ETV Bharat Graphics)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 18, 2024, 8:38 PM IST

Updated : May 18, 2024, 9:31 PM IST

بھوپال: مدھیہ پردیش کی 29 لوک سبھا سیٹوں پر ووٹنگ کے بعد اب نظریں چار جون پر ہیں۔ 4 جون یعنی نتائج کی گھڑی، اس دن ملک اور ریاست میں بی جے پی اور کانگریس سمیت سبھی پارٹیوں کی صورت حال واضح ہو جائے گی۔ ریاست کی 29 نشستوں کے لیے چار مرحلوں میں انتخابات ہوگئے۔ انتخابات کے بعد تمام ای وی ایم مشینوں کو سخت سکیورٹی کے ساتھ اسٹرانگ روم میں رکھا گیا ہے۔ ایک طرف بی جے پی مدھیہ پردیش کی سبھی 29 لوک سبھا سیٹوں پر کلین سویپ کرنے کی بات کر رہی ہے تو دوسری طرف کانگریس کو بھی دوہرے ہندسوں میں جیت کا یقین ہے۔ کانگریس کا دعویٰ ہے کہ وہ ریاست میں 11 سیٹیں جیت رہی ہے۔ اب دونوں جماعتوں کے دعوؤں کی حقیقت چار جون کو واضح ہو جائے گی۔ نتائج سے پہلے جان لیجیے 29 سیٹوں کا حساب کتاب اور کون کس پر غالب ہے۔

مورینا لوک سبھا سیٹ
مورینا لوک سبھا سیٹ (ETV Bharat Graphics)
  • مورینا لوک سبھا سیٹ

مورینا لوک سبھا سیٹ پر سہ رخی مقابلہ دیکھنے کو ملا۔ یہاں بی جے پی نے شیومنگل سنگھ تومر اور کانگریس نے ستیہ پال سنگھ سیکروار کو میدان میں اتارا ہے۔ انتخابات سے پہلے بی ایس پی میں شامل ہونے والے رمیش گرگ کو امیدوار بنایا گیا تھا۔ کہا جا رہا ہے کہ رام نواس راوت کے کانگریس چھوڑ کر انتخابات سے عین قبل بی جے پی میں شامل ہونے کا فائدہ بھارتیہ جنتا پارٹی کو مل سکتا ہے۔ تاہم، نتائج بتا دیں گے کہ رام نواس کے جانے سے کانگریس اور بی جے پی میں سے کس کو فائدہ ہوا ہے، یا پھر لوگوں نے ان دونوں پارٹیوں کو چھوڑ کر بی ایس پی کا انتخاب کیا۔

بھنڈ لوک سبھا سیٹ
بھنڈ لوک سبھا سیٹ (ETV Bharat Graphics)
  • بھنڈ لوک سبھا سیٹ

بھنڈ لوک سبھا سیٹ شیڈول کاسٹ یعنی درج فہرست ذاتوں کے لیے ریزرو ہے۔ یہاں بی جے پی 2009، 2014 اور 2019 کے آخری تین انتخابات سے جیت رہی ہے۔ یہاں بی جے پی نے سندھیا رائے کو اپنا امیدوار بنایا ہے۔ وہیں سندھیا رائے سے مقابلہ کرنے کے لیے کانگریس نے اپنے سینئر لیڈر پھول سنگھ بریا کو اپنا امیدوار بنایا ہے۔ دونوں کے درمیان شروع سے ہی سخت مقابلہ تھا لیکن مورینا جیسا منظر یہاں بھی دیکھنے کو ملا اور میچ سہ رخی رہا۔ کانگریس کے باغی دیواشیش جراڈیہ نے پارٹی سے بغاوت کی۔ وہ کانگریس امیدوار پھول سنگھ بریا کو نقصان پہنچاتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔

گوالیار لوک سبھا سیٹ
گوالیار لوک سبھا سیٹ (ETV Bharat Graphics)
  • گوالیار لوک سبھا سیٹ

گوالیار لوک سبھا سیٹ سے بی جے پی امیدوار بھارت سنگھ کشواہا کے الیکشن جیتنے کے امکانات بھی زیادہ دکھائی دے رہے ہیں کیونکہ کانگریس نے پروین پاٹھک کو اپنا امیدوار بنایا ہے۔ جب کہ پروین پاٹھک ابھی کچھ دن پہلے ہی اسمبلی انتخابات ہار گئے تھے، حالانکہ یہ سمجھ سے باہر ہے کہ وہ اتنے کم وقت میں اپنے ووٹروں کو راضی کر پاتے۔

گنا لوک سبھا سیٹ
گنا لوک سبھا سیٹ (ETV Bharat Graphics)
  • گنا لوک سبھا سیٹ

بی جے پی کے سینئر لیڈر اور مرکزی وزیر جیوترادتیہ سندھیا اس لوک سبھا حلقہ سے الیکشن لڑ رہے ہیں۔ ایسا لگتا ہے کہ وہ بی جے پی کے جھنڈے تلے الیکشن جیتیں گے۔ حالانکہ جیوتی رادتیہ سندھیا کانگریس کے جھنڈے تلے گذشتہ لوک سبھا انتخابات میں گنا لوک سبھا سیٹ سے ہار گئے تھے لیکن اس بار ماحول ان کے حق میں ہوتا نظر آیا۔ یہاں کانگریس کی طرف سے راؤ راؤ یادویندر سنگھ یادو الیکشن لڑ رہے ہیں۔

ساگر لوک سبھا سیٹ
ساگر لوک سبھا سیٹ (ETV Bharat Graphics)
  • ساگر لوک سبھا سیٹ

بی جے پی کی لتا وانکھیڑے ساگر لوک سبھا حلقے سے انتخابی میدان میں ہیں۔ وہیں کانگریس کی طرف سے چندربھوشن سنگھ بندیلا امیدوار ہیں۔ یہاں بھی بی جے پی کی بالادستی نظر آرہی ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ انتخابات سے پہلے کانگریس کے لیڈروں اور کارکنوں کی بڑی تعداد بی جے پی میں شامل ہو گئی، یہاں تک کہ بندیل کھنڈ حلقے کے واحد کانگریس ایم ایل اے نرملا سپرے نے بھی پارٹی چھوڑ دی تھی۔

ٹیکم گڑھ لوک سبھا سیٹ
ٹیکم گڑھ لوک سبھا سیٹ (ETV Bharat Graphics)
  • ٹیکم گڑھ لوک سبھا سیٹ

اس سیٹ پر بھی ماحول بی جے پی کے حق میں دکھائی دے رہا ہے۔ یہاں بھارتیہ جنتا پارٹی نے سینئر لیڈر اور مرکزی وزیر ویریندر کھٹک کو اپنا امیدوار بنایا ہے۔ یہاں کے لوگوں کو امید ہے کہ وہ وزیر بن کر واپس آئیں گے، تاہم وریندر کھٹک کو کانگریس کے انتہائی نوجوان امیدوار پنکج اہروار نے چیلنج کیا ہے۔ کانگریس کے نوجوان لیڈر وریندر کھٹک کے سامنے کمزور نظر آرہے ہیں، لیکن نتائج یہ طے کریں گے کہ عوام نے بوڑھے چہرے پر اعتماد ظاہر کیا ہے یا نوجوان کے جوش و جذبے پر۔

دموہ لوک سبھا سیٹ
دموہ لوک سبھا سیٹ (ETV Bharat Graphics)
  • دموہ لوک سبھا سیٹ

بی جے پی نے کانگریس سے اوما بھارتی کے بھتیجے راہل لودھی کو دموہ لوک سبھا سیٹ کے لیے اپنا امیدوار بنایا ہے۔ راہل لودھی بی جے پی کے ٹکٹ پر ضمنی انتخاب ہار گئے تھے، جس کے بعد انہیں اسمبلی انتخابات 2019 میں ٹکٹ نہیں ملا تھا۔ بی جے پی نے انہیں لوک سبھا انتخابات میں ٹکٹ دیا تھا۔ وہیں کانگریس نے یہاں سے ترور سنگھ کو میدان میں اتارا ہے۔ یہاں بھی بی جے پی مضبوط کردار ادا کرتی نظر آرہی ہے، کیونکہ یہ کابینہ وزیر پرہلاد پٹیل کا لوک سبھا حلقہ رہا ہے۔ راہل لودھی اس سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

کھجوراہو لوک سبھا سیٹ
کھجوراہو لوک سبھا سیٹ (ETV Bharat Graphics)
  • کھجوراہو لوک سبھا سیٹ

کھجوراہو لوک سبھا میں الیکشن بہت آسان ہے۔ بھارتیہ جنتا پارٹی کے ریاستی صدر وی ڈی شرما یہاں سے بی جے پی کے امیدوار ہیں۔ یہاں ایس پی امیدوار میرا یادو کا پرچہ نامزدگی منسوخ کر دیا گیا۔ جس کے بعد یہاں سے ایس پی-کانگریس کا کوئی امیدوار نہیں ہے۔ یعنی اس سیٹ پر وی ڈی شرما کو یک طرفہ جیت مل سکتی ہے۔ تاہم کئی آزاد امیدوار انتخابی میدان میں ہیں۔ ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ کانگریس نے ایم پی میں ایس پی کے ساتھ ایک سیٹ شیئر کی تھی جو کہ کھجوراہو سیٹ ہے۔

ستنا لوک سبھا سیٹ
ستنا لوک سبھا سیٹ (ETV Bharat Graphics)
  • ستنا لوک سبھا سیٹ

یہاں بی جے پی نے ایک بار پھر پرانے امیدوار پر اعتماد کیا ہے۔ بی جے پی نے گنیش سنگھ کو اپنا امیدوار بنایا ہے، جب کہ کانگریس نے ایم ایل اے سدھارتھ کشواہا کو مقابلہ کے لیے کھڑا کیا ہے۔ یہاں گنیش سنگھ کی مشکلات ان کی پارٹی سے منحرف نارائن ترپاٹھی بڑھا رہے ہیں۔ یہاں بی جے پی کی صورت حال خراب دکھائی دے رہی ہے۔

ریوا لوک سبھا سیٹ
ریوا لوک سبھا سیٹ (ETV Bharat Graphics)
  • ریوا لوک سبھا سیٹ

ریوا سیٹ پر حالات بی جے پی کے حق میں نظر آرہے ہیں۔ یہاں بھی پارٹی نے پرانے چہرے جناردن مشرا کو ٹکٹ دیا ہے۔ ان کے خلاف کانگریس کی نیلم ابھے مشرا کھڑی ہیں۔ ابھے مشرا ذاتی مفادات کے لیے کئی بار سیاسی پارٹیاں بدل چکے ہیں۔

سیدّھی لوک سبھا سیٹ
سیدّھی لوک سبھا سیٹ (ETV Bharat Graphics)
  • سیدّھی لوک سبھا سیٹ

مدھیہ پردیش میں پیشاب واقعے کے بعد یہ سیٹ ایک مشہور نشست بن گئی ہے۔ بی جے پی نے نئے چہرے راجیش مشرا کو سیدّھی لوک سبھا سیٹ سے انتخابی جنگ میں اتارا ہے۔ وہیں کانگریس نے اپنے سینئر لیڈر کملیشور پٹیل کو ٹکٹ دیا ہے۔ اگر دیکھا جائے تو اس سیٹ پر دونوں جماعتوں کے درمیان مقابلہ ہے۔

شہڈول لوک سبھا سیٹ
شہڈول لوک سبھا سیٹ (ETV Bharat Graphics)
  • شہڈول لوک سبھا سیٹ

سیدّھی لوک سبھا حلقہ جیسی صورتحال شہڈول میں بھی دکھائی دے رہی ہے۔ یہاں بی جے پی نے خاتون امیدوار یعنی ایم پی ہیمادری سنگھ کو ٹکٹ دیا ہے۔ کانگریس نے ہیمادری سے مقابلے کے لیے ایم ایل اے پھندے لال مارکو کو میدان میں اتارا ہے۔ دونوں قبائلی رہنما ہیں اور عوام میں اثر و رسوخ رکھتے ہیں۔ ہیمادری سنگھ کے والدین بھی کانگریسی تھے۔ جب کہ بیٹی بعد میں بی جے پی میں شامل ہوگئی۔ وہ گذشتہ لوک سبھا انتخابات میں بھی جیت چکی ہیں۔ وہیں کانگریس کے پھندے لال عوام میں اپنی عملی گرفت کے لیے جانے جاتے ہیں۔ یہاں مقابلہ ٹکر کا ہے۔

منڈلا لوک سبھا سیٹ
منڈلا لوک سبھا سیٹ (ETV Bharat Graphics)
  • منڈلا لوک سبھا سیٹ

منڈلا لوک سبھا سیٹ کا انتخابی نتیجہ چونکا دینے والا ہو سکتا ہے۔ بی جے پی نے قبائلی چہرہ اور سابق مرکزی وزیر فگن سنگھ کلستے کو اپنا امیدوار بنایا ہے۔ وہیں انہیں کانگریس کے اومکار مرکار چیلنج کر رہے ہیں۔ یہاں صورت حال بی جے پی کے لیے کمزور اور کانگریس کے حق میں دکھائی دے رہی ہے۔ دونوں قبائلی رہنما ہیں، لیکن فگن سنگھ کلستے کو حال ہی میں منعقدہ اسمبلی میں کانگریس سے عبرتناک شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

جبل پور لوک سبھا سیٹ
جبل پور لوک سبھا سیٹ (ETV Bharat Graphics)
  • جبل پور لوک سبھا سیٹ

جبل پور میں کہا جا رہا ہے کہ ماحول بی جے پی کے حق میں ہوتا دکھائی دے رہا ہے۔ آشیش دوبے بھارتیہ جنتا پارٹی کی جانب سے یہاں الیکشن لڑلے۔ کانگریس نے ان کے خلاف دنیش یادو کو اپنا امیدوار بنایا ہے، لیکن جبل پور میں انتخابی مہم میں کانگریس پیچھے ہوتی نظر آئی۔ اس کا فائدہ بی جے پی کو مل سکتا ہے۔

بالاگھاٹ لوک سبھا سیٹ
بالاگھاٹ لوک سبھا سیٹ (ETV Bharat Graphics)
  • بالاگھاٹ لوک سبھا سیٹ

بالاگھاٹ میں بی جے پی اور کانگریس دونوں نے نئے امیدواروں کو موقع دیا ہے۔ یہاں مقابلہ دو پارٹیوں کے بیچ نہیں بلکہ سہ رخی ہے۔ بی جے پی نے خاتون امیدوار بھارتی پاردھی کو میدان میں اتارا ہے جب کہ کانگریس نے سمراٹ اشوک سرسوات کو ٹکٹ دیا ہے۔ وہیں کانگریس سے ناراض ہو کر بی ایس پی میں شامل ہونے والے کنکر منجارے بھی انتخابی میدان میں ہیں۔ ویسے یہاں بی جے پی کی حالت ٹھیک بتائی جارہی ہے۔

چھندواڑہ لوک سبھا سیٹ
چھندواڑہ لوک سبھا سیٹ (ETV Bharat Graphics)
  • چھندواڑہ لوک سبھا سیٹ

چھندواڑہ لوک سبھا سیٹ کا نتیجہ بہت دلچسپ ہوگا۔ یہاں کانگریس نے کمل ناتھ کے بیٹے اور ایم پی نکل ناتھ پر اعتماد کیا ہے۔ وہیں بی جے پی نے شکست خوردہ امیدوار وویٹ بنٹی ساہو کو میدان میں اتارا ہے۔ دونوں کے درمیان سخت مقابلہ ہے۔ یہاں بی جے پی نے پوری کوشش کی۔ بی جے پی نے چھندواڑہ میں کانگریس کئی لیڈر اور ایم ایل اے کو اپنی پارٹی میں شامل کر لیا۔ تاہم نتائج سے پہلے یہ نہیں کہا جا سکتا کہ یہاں کون جیتے گا کیوں کہ نکل ناتھ بھی کہیں سے کمزور نہیں دکھے۔

ہوشنگ آباد لوک سبھا سیٹ
ہوشنگ آباد لوک سبھا سیٹ (ETV Bharat Graphics)
  • ہوشنگ آباد لوک سبھا سیٹ

ہوشنگ آباد سیٹ پر لوک سبھا الیکشن بھارتیہ جنتا پارٹی کے حق میں ہوتے دکھائی دے رہے ہیں۔ یہاں بی جے پی نے درشن سنگھ کو ٹکٹ دیا ہے اور کانگریس نے سنجے شرما کو ٹکٹ دیا ہے۔ یہ سیٹ راؤ ادے پرتاپ کی ہے جو ایم پی سے ایم ایل اے کا الیکشن لڑ رہے ہیں۔ ان کا اثر و رسوخ یہاں دیکھا جا سکتا ہے۔ اس کا فائدہ بی جے پی کو مل سکتا ہے۔

ودیشہ لوک سبھا سیٹ
ودیشہ لوک سبھا سیٹ (ETV Bharat Graphics)
  • ودیشہ لوک سبھا سیٹ

مدھیہ پردیش کے سابق وزیر اعلی شیوراج سنگھ ودیشہ لوک سبھا سیٹ سے الیکشن لڑ رہے ہیں۔ شیوراج سنگھ کی مقبولیت میں کوئی کمی نہیں آئی ہے۔ انہوں نے اسمبلی انتخابات میں بڑی تعداد میں ووٹوں سے کامیابی حاصل کی تھی۔ اس لیے یہاں بی جے پی کا پورا ماحول دکھائی دے رہا ہے۔ کانگریس نے شیوراج سنگھ کے خلاف الیکشن لڑنے کے لیے سابق ایم پی بھانو پرتاپ شرما کو میدان میں اتارا ہے۔

بھوپال لوک سبھا سیٹ
بھوپال لوک سبھا سیٹ (ETV Bharat Graphics)
  • بھوپال لوک سبھا سیٹ

بی جے پی کے آلوک شرما کو ریاست کی راجدھانی بھوپال لوک سبھا سیٹ سے جیت کا یقین ہے۔ کانگریس کی جانب سے ارون سریواستو کو میدان میں اتارا گیا ہے۔ اس سیٹ کو بی جے پی کا گڑھ کہا جاتا ہے۔ 2019 کے لوک سبھا انتخابات میں سابق وزیر اعلیٰ دگ وجے سنگھ بھی بی جے پی سے اس سیٹ پر ہار گئے تھے اور بی جے پی کی سادھوی پرگیہ سنگھ ٹھاکر نے الیکشن جیت لیا تھا۔ کہا جا سکتا ہے کہ یہاں کانگریس کا راستہ مشکل ہے۔

راج گڑھ لوک سبھا سیٹ
راج گڑھ لوک سبھا سیٹ (ETV Bharat Graphics)
  • راج گڑھ لوک سبھا سیٹ

سابق وزیراعلیٰ اور کانگریس کے سینئر لیڈر دگ وجے سنگھ مدھیہ پردیش کی ہائی پروفائل سیٹ راج گڑھ سے انتخابی میدان میں ہیں۔ راج گڑھ کو ڈگ وجے سنگھ کا گڑھ سمجھا جاتا ہے۔ ان کی انتخابی مہم اور مارچ کے انداز نے سب کو اپنی طرف متوجہ کیا۔ وہیں بی جے پی نے پرانے رکن اسمبلی روڈمل ناگر کو یہاں اپنا امیدوار بنایا ہے۔ یہاں تک کہ وزیر داخلہ امت شاہ بھی روڈمل ناگر کے حق میں ریلی کرنے یہاں پہنچے تھے۔ حالانکہ یہاں بی جے پی کانگریس کے مقابلے کمزور نظر آتی ہے۔

دیواس لوک سبھا سیٹ
دیواس لوک سبھا سیٹ (ETV Bharat Graphics)
  • دیواس لوک سبھا سیٹ

دیواس لوک سبھا سیٹ کے لیے اہم مقابلہ بھارتیہ جنتا پارٹی کے مہندر سولنکی اور کانگریس کے راجندر مالویہ کے درمیان ہے۔ مہیندر سولنکی یہاں سے موجودہ ایم پی ہیں اور انہوں نے پچھلے الیکشن میں بڑے فرق سے کامیابی حاصل کی تھی۔ جب کہ راجندر مالویہ اس خلا کو پر کرنے کے قابل نہیں ہیں۔

اجین لوک سبھا سیٹ
اجین لوک سبھا سیٹ (ETV Bharat Graphics)
  • اجین لوک سبھا سیٹ

اس سیٹ کو سی ایم موہن یادو کا آبائی علاقہ کہا جاتا ہے۔ یہاں وزیراعلیٰ کا غلبہ صاف نظر آ رہا ہے۔ بی جے پی نے ایک بار پھر انل فیروزیہ کو اپنا امیدوار بنایا ہے، جب کہ کانگریس کے امیدوار مہیش پرمار ہیں۔ موہن یادو اسمبلی انتخابات میں اس سیٹ سے الیکشن جیت کر ریاست کے وزیر اعلیٰ گئے ہیں۔ کہا جا سکتا ہے کہ یہاں کا ماحول بی جے پی کے حق میں ہو سکتا ہے۔

مندسور لوک سبھا سیٹ
مندسور لوک سبھا سیٹ (ETV Bharat Graphics)
  • مندسور لوک سبھا سیٹ

مندسور لوک سبھا سیٹ پر کانگریس اور بی جے پی کے درمیان سخت مقابلہ ہے، لیکن پھر بھی ماحول بی جے پی کے سدھیر گپتا کے حق میں دکھائی دے رہا ہے، کیونکہ سدھیر گپتا ابھی بھی اس لوک سبھا سیٹ سے ایم پی ہیں۔ ان کے سامنے کانگریس کے دلیپ سنگھ گرجر کو ٹکٹ ملا ہے، لیکن دلیپ سنگھ گجر اُجین کے رہنے والے ہیں۔ بی جے پی کو ان کے 'بیرونی' ہونے کا فائدہ مل سکتا ہے۔

رتلام لوک سبھا سیٹ
رتلام لوک سبھا سیٹ (ETV Bharat Graphics)
  • رتلام لوک سبھا سیٹ

رتلام-جھابوا لوک سبھا سیٹ بھی ایم پی کی مقبول سیٹوں میں سے ایک ہے۔ یہاں بی جے پی کی انیتا نگر سنگھ چوہان کا مقابلہ سینئر کانگریس لیڈر کانتی لال بھوریا سے ہے۔ کانتی لال بھوریا یہاں سے پانچ بار جیت چکے ہیں۔ 2014 میں بی جے پی کے دلیپ سنگھ بھوریا نے انہیں شکست دی تھی۔ اس کے بعد 2019 میں بھی بی جے پی کے گمن سنگھ ڈامور نے کانتی لال بھوریا کو شکست دی۔ تاہم یہاں مقابلہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔

دھار لوک سبھا سیٹ
دھار لوک سبھا سیٹ (ETV Bharat Graphics)
  • دھار لوک سبھا سیٹ

بھارتیہ جنتا پارٹی کی ساوتری ٹھاکر اور کانگریس کے رادھے شیام موبیل دھار لوک سبھا سیٹ سے الیکشن لڑ رہے ہیں۔ کانگریس کے قائد حزب اختلاف امنگ سنگار یہیں کے رہنے والے ہیں لیکن ماحول بی جے پی کے حق میں دکھائی دے رہا ہے۔

اندور لوک سبھا سیٹ
اندور لوک سبھا سیٹ (ETV Bharat Graphics)
  • اندور لوک سبھا سیٹ

انتخابات سے قبل ہونے والے کھیل نے اندور لوک سبھا سیٹ کو سرخیوں میں لا دیا۔ یہاں بی جے پی کے شنکر لالوانی کا مقابلہ 'نوٹا' سے تھا۔ نامزدگی کے آخری دن کانگریس امیدوار اکشے کانتی بم نے اپنا پرچہ نامزدگی واپس لے لیا تھا جس کی وجہ سے اس سیٹ پر کانگریس کا کوئی امیدوار نہیں تھا۔ کانگریس نے یہاں 'نوٹا' کی حمایت کی تھی۔ جب کہ کئی آزاد امیدوار میدان میں ہیں۔ بی جے پی نے یہاں سے ریکارڈ ووٹوں سے جیتنے کا دعویٰ کیا ہے۔

کھرگون لوک سبھا سیٹ
کھرگون لوک سبھا سیٹ (ETV Bharat Graphics)
  • کھرگون لوک سبھا سیٹ

کھرگون لوک سبھا سیٹ سے کانگریس امیدوار پورلال کھرتے اور بھارتیہ جنتا پارٹی کے امیدوار گجیندر سنگھ پٹیل میدان میں ہیں۔ کھرگون لوک سبھا میں دونوں پارٹیوں نے اپنی پوری کوشش کی ہے لیکن انتخابات میں بھارتیہ جنتا پارٹی کا ماحول کچھ گرم دکھائی دے رہا ہے۔

کھنڈوا لوک سبھا سیٹ
کھنڈوا لوک سبھا سیٹ (ETV Bharat Graphics)
  • کھنڈوا لوک سبھا سیٹ

کھنڈوا میں اصل مقابلہ کانگریس امیدوار نریش پٹیل اور موجودہ ایم پی دنیشور پاٹل کے درمیان ہے۔ ایسا لگتا ہے کہ موجودہ ایم پی دنیشور پاٹل کانگریس امیدوار سے زیادہ مضبوط ثابت ہوئے ہیں۔ کھنڈوا پہلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی کا گڑھ رہا ہے۔

بیتول لوک سبھا سیٹ
بیتول لوک سبھا سیٹ (ETV Bharat Graphics)
  • بیتول لوک سبھا سیٹ

بیتول میں بی جے پی نے موجودہ ایم پی درگا داس کو میدان میں اتارا ہے۔ رامو ٹیکم کانگریس کی طرف سے انتخابی میدان میں ہے۔ یہاں بھی بھارتیہ جنتا پارٹی کانگریس کو سخت مقابلہ دیتی نظر آرہی ہے۔

ریاست کی 29 سیٹوں کے لیے جاری تمام قیاس آرائیاں چار جون کو انتخابی نتائج سامنے آنے کے بعد ختم ہو جائیں گی۔ اس کے بعد ملک اور ریاست کی تصویر واضح ہو جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: لوک سبھا انتخابات: ایک کلک پر جانیے ممبئی کی سبھی چھ سیٹوں کا حال، 20 مئی کو پولنگ

عام انتخابات پر بولے شاہ رخ خان، بتایا کس کو کریں ووٹ

Last Updated : May 18, 2024, 9:31 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.