ETV Bharat / bharat

راج ناتھ سنگھ بی جے پی کی منشور کمیٹی کے چیئرمین بنے - BJP Manifesto Committee - BJP MANIFESTO COMMITTEE

BJP Forms 27-Member Manifesto Committee بی جے پی نے 27 ارکان کی فہرست جاری کی، جو 2024 کے لوک سبھا انتخابات کے لیے پارٹی کی منشور کمیٹی کا حصہ ہوں گے۔ پینل کی سربراہی وزیر دفاع اور بی جے پی کے سینئر رہنما راجناتھ سنگھ کر رہے ہیں اور اس میں نرملا سیتارامن، وسندھرا راجے، اسمرتی ایرانی کے علاوہ دیگر اہم لیڈران شامل ہیں۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 30, 2024, 9:44 PM IST

نئی دہلی: بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے لوک سبھا انتخابات کے لیے پارٹی کے سابق صدر اور وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کی صدارت میں 27 رکنی منشور کمیٹی تشکیل دی ہے۔ پارٹی نے آج یہاں یہ جانکاری دی۔ وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن کو بی جے پی کی منشور کمیٹی کا کنوینر بنایا گیا ہے اور کامرس اور صنعت کے وزیر پیوش گوئل کو شریک کنوینر بنایا گیا ہے۔ منشور کمیٹی کے دیگر ممبران - اشونی ویشنو، ارجن منڈا، بھوپیندر یادو، کرن رجیجو، ​​دھرمیندر پردھان، ارجن رام میگھوال، ہمنتا وشو شرما، بھوپیندرا پٹیل، وشنو دیو سائی، موہن یادو، شیوراج سنگھ چوہان، وسندھرا راجے، اسمرتی ایرانی، جولانی ، روی شنکر پرساد، ونود تاوڑے، سشیل مودی، کیشو پرساد موریہ، اوم پرکاش دھنکھر، راجیو چندر شیکھر، رادھاموہن داس اگروال، منجندرجیت سنگھ سرسا، انیل انٹونی اور طارق منصور ہیں۔

راجناتھ سنگھ کو کمیٹی کا چیئرمین بنایا گیا ہے، سیتا رمن اس کمیٹی کی کوآرڈینیٹر ہوں گی جبکہ مرکزی وزیر پیوش گوئل کنوینر ہوں گے۔ کئی دیگر مرکزی وزراء، گجرات، آسام اور مدھیہ پردیش جیسی ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ اور شیوراج سنگھ چوہان و وسندھرا راجے جیسے تجربہ کار لیڈروں کو کمیٹی میں جگہ دی گئی ہے۔ راج ناتھ سنگھ، جو پارٹی کے سابق صدر ہیں، 2019 کے انتخابات کے لیے بی جے پی کی منشور کمیٹی کے سربراہ بھی تھے۔ موجودہ پینل میں بھی کئی اراکین کو دوبارہ موقع دیا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.