ETV Bharat / bharat

وقف ترمیمی بل کی مخالفت کریں، بھارتی مسلمانوں سے ذاکر نائیک کی اپیل پر کرن رجیجو کا ردعمل - Zakir Naik appeal to Indian Muslims - ZAKIR NAIK APPEAL TO INDIAN MUSLIMS

کرن رجیجو نے ذاکر نائیک پر زور دیا ہے کہ وہ وقف ترمیمی بل کے حوالے سے ہندوستانی مسلمانوں کو گمراہ نہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان ایک جمہوریت ہے جہاں لوگ اپنی رائے کا اظہار کرسکتے ہیں۔

وقف ترمیمی بل کی مخالفت کریں، بھارتی مسلمانوں سے ذاکر نائیک کی اپیل پر کرن رجیجو کا ردعمل
وقف ترمیمی بل کی مخالفت کریں، بھارتی مسلمانوں سے ذاکر نائیک کی اپیل پر کرن رجیجو کا ردعمل (File Photo Etv Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 10, 2024, 12:15 PM IST

Updated : Sep 10, 2024, 1:30 PM IST

نئی دہلی: ہندوستان کو مطلوب ڈاکٹر ذاکر نائیک نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کرکے ہندوستانی مسلمانوں سے وقف املاک کو بچانے اور وقف ترمیمی بل کو مسترد کرنے کی اپیل کی ہے۔ معروف اسلامی اسکالر نے اپنے ویڈیو پیام میں کہا کہ وقف املاک کو بچائیں اور آنے والی نسلوں کےلئے تحفظ کو یقینی بنائیں۔ انہوں نے حدیث شریف کا حوالہ دیتے ہوئے مسلمانوں پر زور دیا کہ اسلامی اداروں کے تقدس کو پامال ہونے سے بچائیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر ایسا نہیں کیا گیا تو آنے والی نسلیں ہم پر لعنت بھیجیں گی۔ ذاکر نائیک نے مسلمانوں پر زور دیا کہ وہ بڑی تعداد میں وقف ترمیمی بل کے خلاف جوائنٹ پارلیمانی کمیٹی کو اپنے تجاوزیر روانہ کریں۔

یہ بھی پڑھیں: کرناٹک میں وقف ترمیمی بل لاگو نہیں ہوگا، سی ایم سدارامیا نے مسلم پرسنل لاء بورڈ کے وفد کو یقین دلایا - Waqf Amendment Bill

مرکزی وزیر کرن رجیجو نے وقف ترمیمی بل پر ڈاکٹر ذاکر نائیک کے ویڈیو پیام کو جھوٹا پروپگنڈہ قرار دیا انہوں نے ویڈیو پر تنقید کی۔ رجیجو نے ذاکر نائیک سے کہا کہ وہ لوگوں کو گمراہ نہ کریں۔ ذاکر نائیک کے بیان پر کرن رجیجو نے ایکس پر لکھا کہ ’براہ کرم ملک سے باہر رہ کر معصوم مسلمانوں کو گمراہ نہ کریں، ہندوستان ایک جمہوری ملک ہے اور لوگوں کو اپنی رائے کا حق حاصل ہے، لیکن جھوٹا پروپگنڈہ نہیں کرنا چاہئے‘۔

واضح رہے کہ ذاکر عبدالکریم نائیک 18 اکتوبر 1965 کو بھارتی شہر ممبئی میں پیدا ہوئے۔ اسلامی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک مختلف مذاہب کے تقابلی لکچرز کے لئے مشہور ہیں۔ وہ اسلامک ریسرچ فاؤنڈیشن اور پیس ٹی وی کے بانی و صدر ہیں۔ انہیں اسلامی دنیا میں ایک خاص مقام حاصل ہے۔ ذاکر نائیک اس وقت بھارت کو مطلوب ہیں، 2016 میں جب ان کے خلاف منی لانڈرنگ اور نفرت انگیز تقاریر کے الزام میں مقدمات درج کئے گئے تو وہ ملائشیا چلے گئے، جہاں انہیں مستقل رہائش کی اجازت دے دی گئی۔ ذاکر نائیک پر بنگلہ دیش، کینیڈا، سری لنکا اور برطانیہ میں پابندی عائد ہے۔ ذاکر نائیک اپنے اوپر لگے تمام الزامات سے انکار کرتے ہیں۔

ذاکر نائیک نے قبل ازیں ایک بیان میں کہا تھا کہ انہیں بھارتی حکام نے کچھ ایلچیوں کے ذریعہ پیام بھیجا تھا کہ ’اگر وہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی آرٹیکل 370 کی منسوخی سے متعلق مرکزی حکومت کے فیصلہ کی تائید کرتے ہیں تو انہیں ملک واپس آنے کی اجازت دی جائے گی اور ان پر درج مقدمات کو ختم کردیا جائے گا‘۔ تاہم اس معاملہ پر بھارتی حکومت نے کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا ہے۔

Last Updated : Sep 10, 2024, 1:30 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.