ETV Bharat / bharat

جھارکھنڈ کے وزیر عالمگیر عالم گرفتار، او ایس ڈی اور نوکر کے گھر سے برآمد ہوئے تھے کروڑوں روپے - MINISTER ALAMGIR ALAM ARRESTED - MINISTER ALAMGIR ALAM ARRESTED

جھارکھنڈ کے ریاستی وزیر عالمگیر عالم کے او ایس ڈی اور نوکر کے گھر سے بھاری نقدی برآمد ہونے کے بعد ای ڈی نے وزیر موصوف کو گرفتار کر لیا ہے۔

جھارکھنڈ کے وزیر عالمگیر عالم گرفتار
جھارکھنڈ کے وزیر عالمگیر عالم گرفتار (فوٹو: ای ٹی وی بھارت)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 15, 2024, 7:03 PM IST

رانچی: جھارکھنڈ کے ریاستی وزیر عالمگیر عالم کو ای ڈی نے گرفتار کر لیا ہے۔ ای ڈی نے یہ کارروائی ان کے او ایس ڈی اور نوکر کے گھر سے بھاری نقدی کی برآمدگی کے سلسلے میں کی ہے۔

جھارکھنڈ حکومت کے وزیر اور کانگریس لیڈر عالمگیر عالم سے ای ڈی گذشتہ دو دنوں سے پوچھ گچھ کر رہی تھی۔ چند روز قبل ان کے او ایس ڈی اور نوکر کے گھر سے کروڑوں روپے برآمد ہوئے تھے۔ منگل کو ای ڈی نے ان سے تقریباً نو گھنٹے تک پوچھ گچھ کی اور آج بھی ان سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔

6 مئی کو ای ڈی نے عالمگیر عالم کے پرسنل سکریٹری سنجیو لال کے گھریلو ملازم جہانگیر عالم کے گھر پر چھاپہ مارا تھا۔ اس دوران ایجنسی کو کروڑوں روپے نقد ملے تھے۔ چھاپے کے دوران سنجیو لال اور جہانگیر عالم کو گرفتار کر لیا گیا۔

  • عالمگیر عالم کون ہیں؟

کانگریس لیڈر اور پاکور کے ایم ایل اے عالمگیر عالم جھارکھنڈ حکومت میں دیہی ترقی کے وزیر ہیں۔ ای ڈی کا یہ چھاپہ دیہی ترقی محکمہ کے سابق چیف انجینئر وریندر رام کے خلاف منی لانڈرنگ کیس میں جاری تحقیقات کے سلسلے میں مارا گیا۔ وریندر رام کو گذشتہ سال ہی گرفتار کیا گیا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.