حیدرآباد : مرکزی وزارت صحت نے کہا کہ مشتبہ مریض میں MPOX Clade-2 کی تصدیق ہوئی ہے۔ وزارت نے ملک میں منکی پاکس کے کیس کی تصدیق کی ہے۔ ایک نوجوان مرد، جو حال ہی ایک ایسے ملک کا سفر کرکے آیا ہے جہاں منکی پاکس کے پھیلنے کی خبریں مل رہی ہیں، کچھ علامات کے بعد اسے کورنٹائن میں رکھا گیا تھا اور اس کا ٹسٹ کیا گیا تھا۔ تاہم اب رپورٹ موصول ہونے کے بعد وزارت نے منکی پاکس کیس کی تصدیق کی ہے۔ وزارت نے کہاکہ اس وائرس کے بڑے پیمانے پر عوام میں پھیلنے کے خطرے کا کوئی اشارہ نہیں ہے۔
قبل ازیں مشتبہ مریض میں علامات ظاہر ہونے کے بعد اس کی تشخیص کی گئی تھی اور نمونے اکٹھے کر کے ٹیسٹ کیے گئے تھے۔ تازہ طور پر اس بات کی تصدیق کی گئی ہے کہ مریض سفر کے دوران وائرس سے متاثر ہوا تھا۔ وزارت صحت نے کہا کہ نمونے اکٹھے کیے گئے اور لیبارٹری میں ٹیسٹ کیے گئے اور مریض میں مغربی افریقی کلیڈ-2 ایم پاکس وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔
مرکزی وزارت داخلہ نے اس ایم پاکس کیس کی تشخیص پر ایک اہم بیان جاری کیا ہے جس میں کہا گیا کہ متاثرہ شخص نے حال ہی میں ایک ایسے ملک کا سفر کیا تھا جہاں منکی پاکس کی وباء کا سامنا ہے۔ متاثرہ شخص کو کورنٹائن میں تین درجہ پر مشتمل نگہداشت مییں رکھا گیا ہے۔ بیان میں وضاحت کی گئی ہے کہ وائرس سے متاثر شخص کی صحت اب مستحکم ہے۔ مرکز نے مریض کا نام ظاہر نہیں کیا۔
یہ بھی پڑھیں: دہلی کے ایمس میں منکی پوکس کا مشتبہ مریض داخل، ڈاکٹروں کی نگرانی میں ہے شخص - MONKEYPOX CASE IN INDIA
ملک میں موجودہ لہر کے دوران منکی پاکس کے پہلے کیس کی تصدیق کے بعد مرکز نے کہا کہ اس کے لیے ہیلتھ ایمرجنسی کی ضرورت نہیں ہے۔ واضح رہے کہ جولائی 2022 سے اب تک ملک میں منکی پاکس کے 30 کیسز سامنے آئے ہیں۔