ETV Bharat / bharat

منی پور: غیر مقامی مزدوروں کے قتل کے الزام میں عسکریت پسند تنظیم کے 8 ارکان گرفتار - MANIPUR LABOURERS KILLING

اس معاملے میں ممنوعہ تنظیم کانگلیپک کمیونسٹ پارٹی کے ایک گروپ سے وابستہ آٹھ لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔

علامتی تصویر
علامتی تصویر (ETV Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : 3 hours ago

امپھال: ممنوعہ عسکریت پسند تنظیم کنگلیپک کمیونسٹ پارٹی (پیپلز وار گروپ) کے آٹھ کارکنوں کو بہار کے دو مزدوروں کے قتل کے سلسلے میں منی پور کے کاکچنگ ضلع سے گرفتار کیا گیا۔

پولیس نے بتایا کہ دو مزدوروں کے قتل میں ملوث افراد کو پکڑنے کے لیے 14 دسمبر کو منی پور میں تلاشی مہم شروع کی گئی تھی اور پیر کے روز اس ممنوعہ تنظیم کے ایک سرگرم رکن کو کاکچنگ لامکھائی علاقے سے گرفتار کیا گیا۔

پولیس نے کہا کہ "اس سے پوچھ گچھ میں ملی جانکاری کی بنیاد پر ایک پولیس ٹیم نے کاکچنگ ممنگ چنگ لائفم لوکنگ علاقے میں واقع ایک کیمپ پر چھاپہ مارا اور وہاں سے کنگلیپک کمیونسٹ پارٹی (پیپلز وار گروپ) کے مزید سات کیڈروں کو گرفتار کیا۔"

پولیس کے بیان کے مطابق کہ ملزمین کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود اور 10 موبائل فون برآمد ہوئے ہیں۔ یہ ممنوعہ تنظیم کانگلیپک کمیونسٹ پارٹی کا ایک گروپ ہے، جس پر امپھال وادی میں بھتہ خوری اور دیگر جرائم میں ملوث ہونے کا الزام ہے۔ چیف منسٹر بیرن سنگھ نے منی پور کے کاکچنگ ضلع میں بہار سے تعلق رکھنے والے دو مزدور بھائیوں سنالال کمار (18) اور دشارت کمار (17) کے وحشیانہ قتل کی مذمت کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: منی پور: بہار کے دو مزدوروں کو بندوق برداروں نے گولی مار کر ہلاک کر دیا

انہوں نے کہا کہ "انتہا پسندی کی یہ کارروائی ہماری اقدار پر براہ راست حملہ ہے۔ مقتولین کے غمزدہ خاندانوں کے ساتھ میری گہری تعزیت ہے۔" سنگھ نے سوگوار خاندان میں سے ہر ایک کے لئے 10 لاکھ روپے کی امداد کا بھی اعلان کیا اور کہا کہ اگر ضرورت پڑی تو کیس این آئی اے کو منتقل کیا جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.