ETV Bharat / bharat

الیکشن کمیشن نے مودی حکومت کے واٹس ایپ پر 'وکست بھارت' میسجز پر روک لگائی - EC banned Viksit Bharat messages - EC BANNED VIKSIT BHARAT MESSAGES

Lok Sabha Elections 2024: الیکشن کمیشن نے شکایات موصول ہونے پر واٹس ایپ پر مرکزی حکومت کے وکست بھارت سمپرک نام سے حکومت کے ترقیاتی کاموں کی تشہیر پر روک لگا دی ہے۔

EC asks govt to stop sending 'Viksit Bharat' messages on WhatsApp

author img

By PTI

Published : Mar 21, 2024, 4:20 PM IST

نئی دہلی: الیکشن کمیشن نے جمعرات کو مرکز کو ہدایت دی کہ وہ حکومت کی حصولیابیوں کو اجاگر کرنے کے لیے "وکست بھارت سمپرک" پہل کے تحت لوگوں کو واٹس ایپ میسجز بھیجنے کو فوری طور پر روکے۔ الیکشن کمیشن کو معاملے کے بارے میں شکایات موصول ہونے کے بعد وزارت الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے سکریٹری کو ہدایت جاری کی گئی۔

کمیشن نے کہا، "یہ اقدام کمیشن کی طرف سے لیول پلیئنگ فیلڈ کو یقینی بنانے کے لیے کیے گئے فیصلوں کے سلسلے کا ایک حصہ ہے۔" حکومت سے یہ یقینی بنانے کے لیے کہ لوگوں کو مزید واٹس ایپ میسجز بھیجے جائیں، کمیشن نے وزارت سے اس معاملے پر فوری تعمیلی رپورٹ طلب کی ہے۔

وزارت نے کمیشن کو مطلع کیا تھا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کے خط کے ساتھ یہ پیغامات 16 مارچ کو لوک سبھا انتخابات کے شیڈول کے اعلان کے ساتھ انتخابی ضابطہ اخلاق کے نافذ ہونے سے پہلے بھیجے گئے تھے۔

پول اتھارٹی کو متعدد شکایات موصول ہوئی تھیں کہ پارلیمانی انتخابات 2024 کے اعلان اور انتخابی ضابطہ اخلاق کے نافذ ہونے کے باوجود حکومت کے اقدامات کو اجاگر کرنے والے ایسے پیغامات شہریوں کے فون پر پہنچائے جا رہے ہیں۔

کانگریس اور ترنمول کانگریس نے اس پیغام پر اعتراضات اٹھائے تھے اور الیکشن کمیشن سے درخواست کی تھی کہ وہ انتخابی ضابطہ اخلاق کی اس واضح خلاف ورزی کے خلاف کارروائی کرے۔

منگل کے روز، چنڈی گڑھ کے چیف الیکٹورل آفیسر نے بڑی تعداد میں واٹس ایپ میسجز سے متعلق موصول ہوئی شکایات پر مناسب کارروائی کے لیے الیکشن کمیشن سے اپیل کی تھی۔ منگل کو ایک سرکاری بیان کے مطابق، شکایت کی جانچ کے بعد، ضلعی میڈیا سرٹیفیکیشن اور مانیٹرنگ کمیٹی کو ماڈل کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کے ابتدائی ثبوت ملے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.