ETV Bharat / bharat

دھاراوی میں مسجد کے مبینہ غیر قانونی حصے کو مسمار کرنے کی کارروائی، علاقہ میں کشیدگی، فی الحال انہدامی کارروائی معطل - Dharavi Masjid Controversy - DHARAVI MASJID CONTROVERSY

ایشیا کی سب سے بڑے سلم علاقہ دھاراوی میں محبوب سبحانی مسجد کی مبینہ غیر قانونی تعمیرات کے ایک حصہ کو مسمار کرنے جب بی ایم سی کی ٹیم پہنچی تو علاقہ میں کشیدگی پھیل گئی۔ بات چیت کے بعد فی الحال بی ایم سی نے انہدامی کارروائی کو ملتوی کر دیا ہے۔

دھاراوی میں مسجد کے مبینہ غیر قانونی حصے کو مسمار کرنے کی کارروائی
دھاراوی میں مسجد کے مبینہ غیر قانونی حصے کو مسمار کرنے کی کارروائی (Etv Bharat)
author img

By PTI

Published : Sep 21, 2024, 4:10 PM IST

ممبئی: ہفتہ کی صبح دھاراوی کی کچی آبادی میں کشیدگی پھیل گئی، جب سینکڑوں رہائشی ایک مسجد کے مبینہ غیر قانونی حصے کو منہدم کرنے کے بی ایم سی کے منصوبے کی مخالفت کرنے کے لیے ایک سڑک پر جمع ہو گئے۔

دوپہر تک، مسجد کے ٹرسٹیز نے برہان ممبئی میونسپل کارپوریشن (بی ایم سی) کے عہدیداروں سے بات چیت کی اور تجاوزات والے حصے کو ہٹانے کے لیے چار سے پانچ دن کا وقت مانگا، اور حکام نے ان کی درخواست قبول کرلی۔

ایک پولیس اہلکار نے بتایا کہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے کو روکنے کے لیے علاقے میں کئی پولیس اہلکار تعینات کیے گئے تھے۔

پولیس کے مطابق، "جی-نارتھ کے انتظامی وارڈ سے بی ایم سی کے اہلکاروں کی ایک ٹیم صبح 9 بجے کے قریب محبوب سبحانی مسجد کے مبینہ غیر قانونی حصے کو منہدم کرنے کے لیے 90 فٹ روڈ پر پہنچی۔ جلد ہی، مقامی لوگ موقع پر جمع ہو گئے اور شہری اہلکاروں کو لین میں داخل ہونے سے روک دیا۔ جہاں مسجد واقع ہے،"

"بعد میں، سینکڑوں لوگ بھی دھاراوی پولیس اسٹیشن کے باہر جمع ہوئے اور بی ایم سی کے اقدام کے خلاف احتجاج کرنے کے لیے سڑک پر بیٹھ گئے۔"

ایک شہری عہدیدار نے بتایا کہ بی ایم سی کے جی نارتھ وارڈ نے مسجد کے تجاوزات والے حصے کو ہٹانے کا نوٹس جاری کیا ہے اور کہا کہ اس نوٹس کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ بعد میں دھاروی پولیس اسٹیشن کے باہر جمع ہونے والے لوگوں نے نوٹس کے خلاف احتجاج کیا اور اہلکاروں کو انہدام کرنے سے روک دیا۔

شہری حکام اور دھاروی پولیس کے ساتھ ایک مشترکہ میٹنگ میں، مسجد کے ٹرسٹیوں نے بی ایم سی سے کہا کہ وہ ڈھانچے کے غیر قانونی حصے کو ہٹانے کے لیے انہیں چار سے پانچ دن کی ڈیڈ لائن دیں۔

انہوں نے کہا کہ ٹرسٹیوں نے بی ایم سی کے ڈپٹی کمشنر اور جی نارتھ ڈویژن کے اسسٹنٹ کمشنر کو ایک تحریری درخواست جمع کرائی جس میں کہا گیا ہے کہ وہ اس مدت کے دوران اپنے طور پر تعمیرات کو ہٹا دیں گے۔ عہدیدار نے بتایا کہ شہری ادارے نے درخواست قبول کر لی ہے۔

وزیر داخلہ توجہ دیں: سنجے راوت

اس معاملے میں ٹھاکرے گروپ کے رکن پارلیمان سنجے راوت نے کہا کہ، "ریاستی وزیر داخلہ کو وہاں کی صورتحال پر توجہ دینی چاہیے۔ دھاراوی میں تمام جماعتوں کے رہنماؤں نے کمشنر سے ملاقات کی ہے۔ ہمیں امن کے ذریعے راستہ تلاش کرنا ہے۔"

انہدامی کارروائی معطل: ورشا گائیکواڑ

: ممبئی میونسپل ایڈمنسٹریشن، پولس انتظامیہ اور مقامی لیڈر ایم پی ورشا گائیکواڑ کے درمیان بات چیت کے بعد ایم پی ورشا گائیکواڑ نے بتایا کہ میونسپل کارپوریشن نے انہدامی کارروائی کا کام روک دیا ہے۔ انہوں نے مقامی لوگوں سے ممبئی میونسپل کارپوریشن کی گاڑیوں کو جگہ دینے اور پرسکون رہنے اور گھر جانے کی اپیل بھی کی۔

دھاراوی، ایک گنجان آبادی والی ایشیا کا سب سے بڑا سلم علاقہ سمجھا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.