ETV Bharat / bharat

دہلی ہائی کورٹ نے شرجیل امام کو 2020 کے فسادات کیس میں ضمانت دے دی - Sharjeel Imam Grants Bail

author img

By PTI

Published : May 29, 2024, 12:19 PM IST

Updated : May 29, 2024, 12:32 PM IST

دہلی ہائی کورٹ نے شرجیل امام کو 2020 کے فسادات کیس میں ضمانت دی ہے۔ شرجیل امام پر ملک سے بغاوت سمیت کئی الزامات شامل ہیں۔

SHARJEEL IMAM GRANTS BAIL
SHARJEEL IMAM GRANTS BAIL (ای ٹی وی بھارت)

نئی دہلی: دہلی ہائی کورٹ نے بدھ کے روز شرجیل امام کو شہریت ترمیمی قانون کے خلاف قومی دارالحکومت میں علی گڑھ مسلم یونیورسٹی اور جامعہ کے علاقے میں ان کی طرف سے کی گئی مبینہ اشتعال انگیز تقریروں سے متعلق یو اے پی اے اور بغاوت کے مقدمے میں ان کی ضمانت منظور کرلی ہے.

جسٹس سریش کمار کیت اور جسٹس منوج جین پر مشتمل دو رکنی بنچ نے شرجیل امام کی ضمانت کی درخواست کو منظور کرلیا ہے. شرجیل نے ٹرائل کورٹ کی جانب سے نا منظور کی گئی ضمانت کی عرضی کے حکم کو دہلی ہائی کورٹ میں چیلنج کیا تھا.

امام کی جانب سے درخواست دی گئی تھی کہ وہ گزشتہ 4 برس سے جیل میں ہے جبکہ جو دفعات ان پر لگائی گئی تھی ان میں زیادہ سے زیادہ سات سال کی سزا طئے ہے.

شرجیل امام کی طرف سے وکیل طالب مصطفی اور احمد ابراہیم پیش ہوئے۔ ایس پی پی رجت نائر نے دہلی پولیس کی نمائندگی کی۔

17 فروری کو، ٹرائل کورٹ نے ان کی درخواست کو یہ کہتے ہوئے مسترد کر دیا کہ ان کی تقاریر اور سرگرمیوں نے "عوام کو متحرک کیا" جس کے سبب دارالحکومت دہلی میں سال 2020 میں فرقہ وارانہ فسادات ہوئے.

فروری 2023 میں ساکیت کورٹ نے اشتعال انگیز تقریر کے معاملے میں شرجیل امام سمیت 10 لوگوں کو بری کر دیا تھا۔ دہلی پولیس نے ساکیت عدالت کے فیصلے کے خلاف دہلی ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی ہے۔ واضح رہے کہ ساکیت کورٹ نے سی اے اے اور این آر سی کے خلاف احتجاج کے دوان مبینہ اشتعال انگیز تقریر پر سماعت کے بعد شرجیل امام کو بری کردیا تھا۔ اس معاملے میں امام کے خلاف غداری اور دو برادریوں کے درمیان تفرقہ پھیلانے کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

شہریت ترمیمی قانون کے خلاف احتجاج کرنے والوں اور پولیس کے درمیان جھڑپ کے بعد دہلی پولیس نے شرجیل امام پر تشدد بھڑکانے کی سازش کا الزام لگایا تھا۔ پولیس نے الزام لگایا تھا کہ سنہ 2019 میں دہلی کے جامعہ نگر میں تشدد امام کی تقریر کی وجہ سے ہوا تھا۔

شرجیل امام کے خلاف دہلی پولیس کی اسپیشل برانچ نے 2020 کی ایف آئی آر 22 کے تحت مقدمہ درج کیا تھا. جب کہ یہ مقدمہ ابتدائی طور پر ملک سے غداری کے الزام کے تحت درج کیا گیا تھا، بعد میں یو اے پی اے کی دفعہ 13 کا اطلاق کیا گیا. وہ 28 جنوری 2020 سے اس کیس میں حراست میں ہیں۔

شرجیل امام پر آئی پی سی کے تحت بغاوت (دفعہ 124A)، مختلف مذہبی گروہوں کے درمیان دشمنی کو فروغ دینا (دفعہ 153A)، قومی یکجہتی (دفعہ 153B) کے خلاف دعوے کرنا، عوامی پریشانی کا باعث بننا، موافق بیانات دینا (دفعہ 505)۔ اس کے علاوہ یو اے پی اے کے تحت غیر قانونی سرگرمیوں کے لیے سات سال قید کی سزا دینے والا ایک سیکشن (دفعہ 13) بھی شامل ہے۔

یہ بھی پڑھٰن:

Last Updated : May 29, 2024, 12:32 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.