ETV Bharat / bharat

'مسلمانوں پر مسلسل حملے جاری، حکومت خاموش تماشائی'، موب لنچنگ پر راہل گاندھی کا سخت رد عمل - Rahul Gandhi on mob lynching - RAHUL GANDHI ON MOB LYNCHING

کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے ہریانہ اور مہاراشٹر میں موب لنچنگ اور ہجومی تشدد کے واقعات پر بی جے پی کو آڑے ہاتھوں لیا ہے۔ انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنی پوسٹ میں لکھا کہ 'اقلیتوں خاص طور سے مسلمانوں پر مسلسل حملے جاری ہیں اور حکومتی مشینری خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔'

راہل گاندھی
راہل گاندھی (ANI)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 2, 2024, 7:12 AM IST

نئی دہلی: اپوزیشن لیڈر اور کانگریس کے رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی نے ایک بار پھر بی جے پی پر حملہ کیا۔ انہوں نے ہریانہ اور مہاراشٹر میں موب لنچنگ اور ہجومی تشدد کے واقعات پر بی جے پی حکومت کو نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ ایسے شرپسندوں کو بی جے پی حکومت میں کھلی چھوٹ ملی ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ 'نفرت کو سیاسی ہتھیار کے طور پر استعمال کر کے اقتدار کی سیڑھی پر چڑھنے والے ملک بھر میں خوف کا راج قائم کر رہے ہیں۔ بھیڑ کی شکل میں چھپے نفرتی عناصر قانون کی حکمرانی کو چیلنج کرتے ہوئے کھلے عام تشدد پھیلا رہے ہیں۔ بی جے پی حکومت کی طرف سے ان شرپسندوں کو کھلی چھوٹ ملی ہوئی ہے، اسی لیے ان میں ایسا کرنے کی ہمت پیدا ہو گئی ہے۔'

اس سلسلے میں ان کا مزید کہنا تھا کہ اقلیتوں خاص طور سے مسلمانوں پر مسلسل حملے جاری ہیں اور حکومتی مشینری خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔ ایسے انتشار پھیلانے والوں کے خلاف سخت ترین کارروائی کرکے قانون کی حکمرانی قائم کی جائے۔

یہ بھی پڑھیں: ہریانہ موب لنچنگ: بی ایس پی سربراہ مایاوتی نے برہمی کا اظہار کیا، کہا سخت کارروائی ضروری

کانگریس لیڈر نے کہا کہ ہندوستان کے فرقہ وارانہ اتحاد اور ہندوستانیوں کے حقوق پر کوئی بھی حملہ آئین پر حملہ ہے، جسے ہم ہرگز برداشت نہیں کریں گے۔ بی جے پی کتنی بھی کوشش کرلے، ہم نفرت کے خلاف بھارت کو جوڑنے کی اس تاریخی لڑائی کو ہر حال میں جیتیں گے۔

آپ کو بتاتے چلیں کہ ہریانہ اور مہاراشٹر میں موب لنچنگ اور ہجومی تشدد کے واقعات پیش آئے۔ اس میں 27 اگست کو ہریانہ کے چرکھی دادری ضلع میں گئو رکشا گروپ کے لوگوں نے مغربی بنگال کے ایک مہاجر مزدور صابر ملک کو گائے کا گوشت کھانے کے شبہ میں پیٹ پیٹ کر ہلاک کر دیا تھا۔ اسی دوران مہاراشٹر میں گائے کا گوشت لے جانے کے شبہ میں کچھ لوگوں نے دھولے ایکسپریس ٹرین میں بزرگ اشرف علی سید حسین کی پٹائی کی۔ تاہم دونوں واقعات میں پولیس نے ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

متعلقہ خبریں: ہریانہ میں گؤرکشکوں نے مسلم مزدور کو پیٹ پیٹ کر کیا ہلاک، گائے کا گوشت کھانے کے شبہ میں قتل، 7 شر پسند گرفتار

تھانہ: ٹرین میں گائے کے گوشت کے شبہ میں بزرگ مسلم شخص کی پٹائی کرنے پر مقدمہ درج

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.