ETV Bharat / bharat

ملک بھر میں تعزیتی اجلاس کا انعقاد، آنجہانی راموجی راؤ کو بھرپور خراج پیش کیا گیا - Tributes Paid to Ramoji Rao - TRIBUTES PAID TO RAMOJI RAO

Condolence meeting organized across the country آج ملک بھر میں تعزیتی اجلاس کا اہتمام کرکے راموجی گروپ کے چیرمین اور بانی راموجی راؤ کو بھرپور خراج پیش کیا گیا۔

Etv Bharat
Etv Bharat (Etv Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jun 20, 2024, 6:26 PM IST

Updated : Jun 21, 2024, 12:41 PM IST

حیدرآباد : آج ملک کے مختلف علاقوں میں راموجی گروپ اور ای ٹی وی کے بانی و چیرمین آنجہانی راموجی راؤ کو بھرپور خراج پیش کیا گیا۔ اس سلسلہ میں تعزیتی اجلاس منعقد کئے گئے جس میں صحافیوں، سیاسی و سماجی رہنماؤں کے علاوہ پولیس و دیگر محکموں کے اعلیٰ عہدیداروں نے شرکت کی۔ دہلی، جموں و کشمیر، کرناٹک، چھتیس گڑھ، مہاراشٹرا، تمل ناڈو، مغربی بنگال، مدھیہ پردیش، تلنگانہ، آندھراپردیش و دیگر علاقوں میں آنجہانی راموجی راؤ کی یاد میں تعزیتی نشستوں کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر راموجی راؤ کی ناقابل فراموش صحافتی خدمات پر روشنی ڈالی گئی اور انہیں بھرپور خراج پیش کیا۔

ملک بھر تعزیتی اجلاس کا انعقاد، آنجہانی راموجی راؤ کو بھرپور خراج پیش کیا گیا (Etv Bharat)

رامو جی راو گروپ آف کپمنیز کے مالک اور ای ٹی وی بھارت کے بانی چئہرمین رامو جی راو گارو کو آج بھرپور خراج پیش کیا گیا ۔اس حوالے سے جمعرات کو ای ٹی وی بھارت کے مرکزی دفتر واقع حیدر آباد کے ساتھ ساتھ ملک بھر میں قائم ای ٹی وی بھارت کے بیوروز میں بھی خاص تعزیتی مجالس کا اہتمام کیا گیا۔ جن میں ای ٹی وی بھارت سے جڑے تمام ملازمین نے شرکت کی اور کپمنی کے چئیرمین آنجہانی رامو جی راو کو شاندار الفاظ میں خراج پیش کیا۔

جموں و کشمیر کے سرینگر میں واقع بیور آفس میں بھی تعزیتی اجلاس منعقد کیا گیا جس میں ای ٹی وی کے نمائندوں اور ڈسک پر کام کررہے ہیں ملازمین نے شرکت اور ہمہ جہت شخصیت کے مالک آنجہانی رامو جی راو کو زبردست خراج پیش کرکے ان کے ملازم دوست رویہ کا تذکرہ کیا گیا۔ تعزیتی مجلس کے آغاز پر دو منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی اور پھر اس وصیت کو پڑھ کر سنایا گیا جو کہ رامو راو نے اپنی وفات سے قبل اپنے ملازمین کے لیے تحریر کی تھی۔

اس موقعے پر ملازمین نے اپنے اپنے خیالات پیش کرتے ہوئے مکہا کہ رامو جی نہ صرف ایک کامیاب کاروباری کے طور اپنی پہچان بنانے میں کامیاب ہوئے بلکہ انہوں نے صحافتی میدان میں اپنی گراں خدمات انجام دے کر ایک تاریخ رقم کی ہے۔ وہیں وہ ملازم اور غریب پرور رہے ہیں اور وہ اپنے سبھی ملازمین کو اپنی فیملی تصور کرتے تھے۔اپنے ملازمین کے تئیں ان کا جزبہ اور خلوص ان کی وصیت میں بھی واضح طور جھلکتا ہے۔ بعد میں سبھی ملازمین نے یہ عہد کہ ہم تن دہی اور دیانتداری سے کام کر کے اپنے بانی چئیرمین آنجہانی کے دکھائے ہوئے نقش و قدم پر ثابت قدم رہیں گے۔آخر پر ای ٹی وی بھارت کی طرف سبھی ملازمین کے لیے ظہرانے کا بھی اہتمام کیا گیا۔

Last Updated : Jun 21, 2024, 12:41 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.