ETV Bharat / bharat

بی آر ایس رہنما کے کویتا کی عدالتی تحویل میں توسیع - K Kavitha Judicial Custody - K KAVITHA JUDICIAL CUSTODY

تلنگانہ کی بھارت راشٹر سمیتی کی رہنما کے، کویتا کے دہلی ایکسائز اسکام سے متعلق سی بی آئی کیس میں عدالتی حراست میں توسیع کر دی گئی ہے۔ کویتا کی عدالتی حراست میں 28 اگست تک توسیع کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ انہیں 11 اپریل 2024 کو گرفتار کیا گیا تھا۔

BRS leader k kavitha
BRS leader k kavitha (Etv bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 21, 2024, 3:42 PM IST

نئی دہلی: دہلی کی راؤس ایونیو کورٹ نے دہلی شراب پالیسی معاملے سے متعلق سی بی آئی کیس میں بی آر ایس لیڈر کے کویتا کی عدالتی تحویل میں 28 اگست تک توسیع کر دی ہے۔ خصوصی جج کاویری باویجا نے یہ حکم دیا ہے۔ سی بی آئی کیس میں کویتا کی عدالتی حراست آج ختم ہو رہی تھی۔ آج بدھ کو انہیں ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے پیش کیا گیا۔ 9 اگست کو عدالت نے کویتا کو آج تک عدالتی حراست میں بھیج دیا گیا۔ سی بی آئی نے اس معاملے میں کیجریوال کے خلاف 29 جولائی کو چارج شیٹ داخل کی تھی۔

22 جولائی کو، راؤس ایونیو کورٹ نے کے کویتا کے خلاف سی بی آئی کی جانب سے داخل کردہ چارج شیٹ کا نوٹس لیا تھا۔ کویتا کو اس معاملے میں سی بی آئی نے 11 اپریل 2024 کو گرفتار کیا تھا۔ سی بی آئی نے 7 جون کو کے کویتا کے خلاف چارج شیٹ داخل کی تھی۔ آپ کو بتا دیں کہ 29 مئی کو عدالت نے کے کویتا کے خلاف ای ڈی کی طرف سے دائر چارج شیٹ کا نوٹس لیا تھا۔

اس معاملے میں اب تک 18 لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ گرفتار ہونے والوں میں دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال، سابق نائب وزیر اعلی منیش سسودیا، عام آدمی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ سنجے سنگھ، بی آر ایس لیڈر کے کویتا شامل ہیں۔ سپریم کورٹ نے سنجے سنگھ کو باقاعدہ ضمانت دے دی ہے۔ آج ہی سپریم کورٹ نے سی بی آئی اور ای ڈی دونوں معاملات میں سسودیا کو ضمانت دے دی ہے۔

انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ نے اروند کیجریوال کو پوچھ تاچھ کے بعد 21 مارچ کو دیر شام گرفتار کیا تھا۔ کیجریوال کو سی بی آئی نے 26 جون کو گرفتار کیا تھا۔ سپریم کورٹ نے ای ڈی معاملے میں کیجریوال کو عبوری ضمانت دے دی ہے۔ ای ڈی نے سنجے سنگھ کو 4 اکتوبر کو ان کی سرکاری رہائش گاہ پر پوچھ گچھ کے بعد گرفتار کیا تھا۔ ای ڈی نے 9 مارچ 2023 کو اس معاملے میں پوچھ گچھ کے بعد منیش سسودیا کو تہاڑ جیل سے گرفتار کیا تھا۔ سسوڈیا کو اس سے قبل 26 فروری 2023 کو سی بی آئی نے گرفتار کیا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.