ETV Bharat / bharat

بی جے پی مودی کی قیادت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتی ہے: راہل گاندھی - BJP wants to end reservation - BJP WANTS TO END RESERVATION

BJP wants to end reservation under Modi's leadership راہل گاندھی نے کہا، "بھارتیہ جنتا پارٹی 'آرکشن ختم کرو' گینگ کا اڈہ ہے اور نریندر مودی اس کے سرغنہ ہیں۔ بی جے پی کے لوگ ریزرویشن اور آئین کو ختم کرنا چاہتے ہیں۔

بی جے پی مودی کی قیادت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتی ہے: راہل گاندھی

author img

By UNI (United News of India)

Published : Apr 28, 2024, 10:01 PM IST

نئی دہلی: کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے کہا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) ریزرویشن ختم کرنا چاہتی ہے اور وزیر اعظم نریندر مودی اس مشن کو آگے بڑھانے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ راہل گاندھی نے بی جے پی کو ریزرویشن ختم کرو گینگ کا ’اڈہ ‘ قرار دیا اور کہا کہ مسٹر مودی اس اڈے کے سرغنہ ہیں ۔ آئین ریزرویشن کے ذریعے سب کو یکساں مواقع فراہم کرتا ہے، اس لیے کانگریس ایسی کسی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دے گی۔

راہل گاندھی نے کہا، "بھارتیہ جنتا پارٹی 'آرکشن ختم کرو' گینگ کا اڈہ ہے اور نریندر مودی اس کے سرغنہ ہیں۔ بی جے پی کے لوگ ریزرویشن اور آئین کو ختم کرنا چاہتے ہیں۔ یہ غلط ہے اور ہم ایسا کبھی نہیں ہونے دیں گے۔ آئین کہتا ہے کہ ملک کے تمام لوگوں کو مساوی حقوق ملنے چاہئیں۔ انہوں نے کہا، "کروڑوں لوگوں کو آئین سے ریزرویشن ملا، ملک کے تمام ادارے آئین سے ابھرے ہیں، لیکن اب مسٹر مودی اور آر ایس ایس کے لوگ جمہوریت اور آئین کو ختم کرکے اپنے لوگوں کو ملک کا راجہ بنانا چاہتے ہیں۔ ملک کے تعلیمی نظام کے اداروں میں آر ایس ایس کے لوگ بیٹھے ہیں جن کا تعلیم سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔

ذات پات کی مردم شماری کو ضروری بتاتے ہوئے، مسٹرگاندھی نے کہا، "ذات کی مردم شماری میری زندگی کا مشن ہے، ہم کانگریس کی حکومت کے اقتدار میں آتے ہی ذات کی مردم شماری کرائیں گے۔"

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.