ETV Bharat / bharat

بی جے پی نے پسماندہ لوگوں کو امید دی، آواز دی: مودی - BJP IS FOR MARGINALIZED PEOPLE - BJP IS FOR MARGINALIZED PEOPLE

Modi Praises BJP And Workers: وزیر اعظم نریندر مودی نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے 55ویں یوم تاسیس کے موقعے پر پارٹی کے کروڑوں کارکنوں کو مبارکباد دی اور کہا کہ ہم اپنی پارٹی کے تمام کارکنان کے ممنون و مشکور ہیں جنہوں نے ملک کی سب سے بڑی پارٹی کے لیے کام کیا اور ہمارے ایجینڈے کو عوام تک پہنچایا۔

BJP IS FOR MARGINALIZED PEOPLE
BJP IS FOR MARGINALIZED PEOPLE
author img

By UNI (United News of India)

Published : Apr 6, 2024, 5:18 PM IST

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے 55 ویں یوم تاسیس کے موقعے پر پارٹی کے کروڑوں کارکنوں کو مبارکباد دیتے ہوئے جمعہ کو کہا کہ ان کی قربانیوں اور ثابت قدمی کی بدولت بی جے پی آج 140 کروڑ ہم وطنوں کی خواہشات اور خوابوں کی علامت بن گئی ہے جسے لوگ 21ویں صدی میں بھارت کی قابل قیادت پارٹی مانتے ہیں۔

مودی نے آج صبح ایکس پر کئی پوسٹس میں یوم تاسیس کا پیغام دیا۔ انہوں نے کہا، "آج، بی جے پی کے یوم تاسیس پر، میں پورے بھارت میں پارٹی کے تمام ساتھی کارکنوں کو اپنی نیک خواہشات پیش کرتا ہوں۔ میں ان تمام عظیم خواتین اور مردوں کی محنت، جدوجہد اور قربانی کو بھی بہت عقیدت کے ساتھ یاد کرتا ہوں جنہوں نے برسوں تک ہماری پارٹی کو یہاں تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا۔ میں بڑے اعتماد کے ساتھ کہہ سکتا ہوں کہ ہم بھارت کی پسندیدہ پارٹی ہیں، جس نے ہمیشہ 'نیشن فرسٹ' کے نعرے کے ساتھ کام کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ بڑی خوشی کی بات ہے کہ بی جے پی نے اپنی ترقی پر مبنی نقطہ نظر، اچھی حکمرانی اور قوم پرست اقدار سے وابستگی کے لیے اپنی شناخت بنائی ہے۔ ہمارے کارکنوں کے ذریعہ چلائی جانے والی، ہماری پارٹی 140 کروڑ بھارتیوں کی امنگوں اور خوابوں کی علامت ہے۔ بھارت کے نوجوان ہماری پارٹی کو ایک ایسی پارٹی کے طور پر دیکھتے ہیں جو ان کی خواہشات کو پورا کر سکتی ہے اور 21ویں صدی میں بھارت کو قیادت فراہم کر سکتی ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ مرکز ہو یا ریاست، ہماری پارٹی نے گڈ گورننس کو ایک نئی راہ دی ہے۔ ہماری اسکیموں اور پالیسیوں نے غریبوں اور محروموں کو طاقت دی ہے۔ دہائیوں سے پسماندہ رہنے والوں کو ہماری پارٹی نے ایک آواز اور امید دی ہے۔ ہم نے ملک کی ترقی کے لئے کام کیا ہے جس کے ذریعے ہر بھارتی کو آسانی کے ساتھ زندگی گزارنے کا موقع ملا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہماری پارٹی نے بھارت کو بدعنوانی، ذات پرستی، فرقہ پرستی اور ووٹ بینک کی سیاست کے کلچر سے بھی نجات دلائی ہے، جو ملک پر طویل عرصے تک حکومت کرنے والوں کی پہچان تھی۔ آج کے بھارت میں، صاف اور شفاف طرز حکمرانی پر زور دیا جارہا ہے، جو اس بات کو یقینی بناتا ہے کہ ترقی کے فوائد غریبوں تک بغیر کسی امتیاز کے پہنچیں۔

مودی نے کہا کہ ہمیں قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے) کا ایک اٹوٹ حصہ ہونے پر فخر ہے، جو قومی ترقی اور علاقائی امنگوں کے درمیان مکمل ہم آہنگی کا مظاہرہ کرتا ہے۔ این ڈی اے ایک متحرک اتحاد ہے جو بھارت کے تنوع کو اپناتا ہے۔ ہم اس شراکت داری کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور مجھے یقین ہے کہ آنے والے دور میں یہ مزید مضبوط ہو گی۔

بھارت نئی لوک سبھا کے انتخاب کے لیے پوری طرح تیار ہے۔ مجھے یقین ہے کہ عوام ہمیں ایک اور مدت کے لیے آشیرواد دیں گے تاکہ ہم پچھلی دہائی میں حاصل کی گئی زمین پر آگے بڑھ سکیں۔

انہوں نے کہا، "میں اپنے تمام بی جے پی اور این ڈی اے کارکنوں کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں کیونکہ وہ لوگوں کے درمیان کام کر رہے ہیں اور ہمارے ایجنڈے کو تفصیل سے بتا رہے ہیں۔"
یہ بھی پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.