ETV Bharat / bharat

مہاراشٹر اسمبلی انتخابات بی جے پی اکیلے نہیں جیت سکتی: دیویندر فڑنویس - DEVENDRA FADNAVIS ON BJP WINS

مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلیٰ دیویندر فڑنویس نے کہا کہ بی جے پی شندے اور اجیت پوار کے ساتھ مل کر حکومت بنائے گی۔

دیویندر فڑنویس
دیویندر فڑنویس (IANS)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 28, 2024, 7:11 AM IST

ممبئی: مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلی دیویندر فڑنویس نے اتوار کو پیش گوئی کی کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اسمبلی انتخابات اکیلے نہیں جیت سکتی۔ تاہم انہوں نے دعویٰ کیا کہ ان کی پارٹی ریاست میں سب سے بڑی پارٹی بن کر ابھرے گی۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی ایکناتھ شندے کی شیو سینا اور اجیت پوار کی این سی پی کے ساتھ اتحاد میں حکومت بنائے گی۔

نائب وزیر اعلیٰ نے کہا کہ "بی جے پی اکیلے ریاستی انتخابات نہیں جیت سکتی، لیکن یہ بھی سچ ہے کہ ہمارے پاس سب سے زیادہ سیٹیں ہیں اور سب سے زیادہ ووٹ فیصد ہے۔ انتخابات کے بعد بی جے پی ریاست کی سب سے بڑی پارٹی بن کر ابھرے گی۔ اتحاد کی بدولت تینوں جماعتوں کے ووٹوں سے ہمیں کامیابی ملے گی۔

خواہشمند امیدواروں کے لیے 'دکھ'

خبر رساں ایجنسی پی ٹی آئی کی رپورٹ کے مطابق انہوں نے سیٹوں کی تقسیم کے حوالے سے ناراضگی پر بھی بات کی۔ انہوں نے کہا کہ "کوئی (پارٹی) یہ نہیں کہہ سکتی کہ وہ دوسری پارٹیوں کے ووٹ چاہتی ہے، لیکن وہ سیٹوں کی تقسیم پر سمجھوتہ کرنے سے انکار کر سکتی ہے۔ مجھے اپنے کچھ خواہشمند امیدواروں کے لیے دکھ ہے جنہیں اس اسمبلی الیکشن میں موقع نہیں مل سکا۔"

لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی کی قیادت والے اتحاد کی مایوس کن کارکردگی پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے فڑنویس نے کہا کہ ''یہ ووٹ جہاد کا نتیجہ ہے۔'' انہوں نے کہا کہ ''دھولے لوک سبھا حلقہ میں، ہمارے امیدوار پانچ اسمبلی حلقوں میں آگے تھے، لیکن مالیگاؤں-مرکزی اسمبلی حلقہ میں ووٹنگ کی وجہ سے ہمیں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ تاہم اسمبلی انتخابات میں یہ نہیں چلے گا کیونکہ ان پانچ سیٹوں پر ہمارے امیدوار جیتیں گے۔''

کانگریس اور شیو سینا (شندے) کی نئی لسٹ جاری

اس دوران کانگریس نے 14 امیدواروں کی فہرست جاری کی ہے اور ایکناتھ شندے کی قیادت والی شیوسینا نے انتخابات کے لیے 20 امیدواروں کی فہرست جاری کی ہے۔ کانگریس نے اندھیری ویسٹ سے اپنے امیدوار کو تبدیل کر دیاہے اور سچن ساونت کی جگہ اشوک جادھو کو ٹکٹ دیا ہے۔ وہیں شیو سینا (شندے) نے سنجے نروپم کو دندوشی اسمبلی حلقہ سے اور نیلیش این رانے کو کدل اسمبلی حلقہ سے میدان میں اتارا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ مہاراشٹر اسمبلی انتخابات کے لیے ووٹنگ 20 نومبر کو ہوگی، جب کہ ووٹوں کی گنتی 23 نومبر کو ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں:

مہاراشٹر اسمبلی انتخابات: کانگریس کی دوسری فہرست جاری، 23 امیدواروں کے نام شامل
مہاراشٹر اسمبلی انتخابات: کانگریس کی پہلی فہرست جاری، 48 امیدواروں کے ناموں کا اعلان

ذیشان صدیقی نے این سی پی میں شمولیت اختیار کی، باندرہ مشرقی حلقہ سے انتخاب لڑیں گے

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.