ETV Bharat / bharat

بلقیس بانو کیس: ریاست کے خلاف ریمارکس کو حذف کرنے کیلئے گجرات حکومت سپریم کورٹ سے رجوع - undefined

Bilkis Bano case: بلقیس بانو قتل کیس کے مجرمین کی سزا مکمل کرنے سے قبل رہائی کے گجرات حکومت کے فیصلے پر سپریم کورٹ نے سخت تبصرہ کیا تھا اور گجرات حکومت کی سرزنش کی تھی۔ اب گجرات حکومت نے سپریم کورٹ سے اِس کے خلاف کئے گئے سخت ریمارکس کو عدالت کی کارروائی سے حذف کرنے کے لیے ایک عرضداشت دائر کی ہے۔

Bilkis Bano case
Bilkis Bano case
author img

By ANI

Published : Feb 14, 2024, 10:47 AM IST

Updated : Feb 14, 2024, 11:17 AM IST

نئی دہلی: گجرات حکومت نے منگل کو سپریم کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹاتے ہوئے بلقیس بانو کیس کے 11 قصورواروں کی قبل از وقت رہائی کے سلسلے میں حکومت کے خلاف کیے گئے کچھ ریمارکس کو خارج کرنے کے لیے نظرثانی کی درخواست دائر کی ہے۔ ریاست نے کہا کہ عدالت عظمیٰ کے فیصلے میں حکومت کے خلاف کیے گئے منفی ریمارکس نے ریاستی حکومت کے لیے بڑا تعصب پیدا کیا ہے۔

اس نے مزید استدلال کیا کہ ریاستی حکومت نے مئی 2022 کے اپنے فیصلے کے ذریعہ سپریم کورٹ کے جاری کردہ حکم نامے کے مطابق ہی کام کیا ہے۔ گجرات حکومت نے نظرثانی کی درخواست میں کہا ہے کہ گجرات حکومت سپریم کورٹ کے مئی 2022 کے فیصلے کے مطابق کام کر رہی تھی جس نے اسے مجرموں کی معافی کی درخواست پر غور کرنے کی ہدایت کی تھی۔

گجرات حکومت کا کہنا ہے کہ، اسے ریاست مہاراشٹر کے دائرہ اختیار کا حوالہ دے کر روکا نہیں جا سکتا کیونکہ وہ سپریم کورٹ کی ہدایت کے مطابق کام کر رہی تھی۔

8 جنوری کو، سپریم کورٹ نے 2002 کے گودھرا فسادات کے دوران بلقیس بانو کے ساتھ اجتماعی عصمت دری اور اس کے خاندان کے افراد کو قتل کرنے والے 11 مجرموں کو معافی دینے کے گجرات حکومت کے حکم کو مسترد کر دیا تھا۔

سپریم کورٹ نے کہا تھا کہ گجرات حکومت معافی کے احکامات پاس کرنے کی اہل نہیں ہے بلکہ مہاراشٹر حکومت ہے۔ اس نے کہا تھا کہ معافی کا فیصلہ کرنے کے لیے مناسب ریاست ( مہاراشٹر) ہے جس کی علاقائی حدود میں ملزمان کو سزا دی سنائی گئی تھی۔

گجرات حکومت کی عرضداشت میں کہا گیا ہے کہ 13 مئی 2022 کا فیصلے میں عدالت عظمیٰ کے ایک اور بنچ نے گجرات حکومت کو 1992 کی پالیسی کے مطابق ایک مجرم کی سزا معاف کرنے پر غور کرنے کی ہدایت کی تھی۔ عدالت عظمیٰ نے کہا تھا کہ گجرات حکومت نے 13 مئی 2022 کے فیصلے کو آگے بڑھاتے ہوئے مہاراشٹر حکومت کے اختیارات کا ناجائز استعمال کیا ہے، جو ہماری رائے میں ایک "جھوٹ" ہے۔

نظرثانی کی عرضی داخل کرتے ہوئے، گجرات حکومت نے عدالت عظمیٰ کے اس مشاہدے پر اعتراض کیا کہ ریاست گجرات نے مل کر کام کیا ہے اور وہ مجرم کے ساتھ شریک تھی۔

"سپریم کورٹ کے تبصرے میں گجرات کو 'اقتدار پر قبضے' اور عدالت عظمیٰ کے حکم کی تعمیل کرنے کے لیے 'صوابدید کے غلط استعمال' کا قصوروار ٹھہرایا گیا تھا، جس کے تحت اس عدالت کی ایک اور کوآرڈینیٹ بنچ نے ریاست گجرات کو 'مناسب حکومت' قرار دیا۔ سی آر پی سی کی دفعہ 432(7) کے تحت، اور ریاست گجرات کو ایک حکمنامہ جاری کیا کہ وہ 1992 کی معافی پالیسی کے مطابق مجرم کی معافی کی درخواست کا فیصلہ کرے جو ریاست گجرات میں سزا سنائے جانے کے وقت موجود تھی۔

گجرات حکومت نے 15 اگست 2022 کو عمر قید کی سزا پانے والے 11 مجرموں کو رہا کر دیا تھا۔ کیس میں عمر قید کی سزا پانے والے تمام 11 مجرموں کو 2008 میں سزا سنائے جانے کے وقت گجرات میں رائج معافی کی پالیسی کے مطابق رہا کیا گیا تھا۔

مارچ 2002 میں گودھرا سانحہ کے بعد ہوئے گجرات فسادات کے دوران، بلقیس بانو کے ساتھ مبینہ طور پر اجتماعی عصمت دری کی گئی تھی اور اسے اس کی تین سالہ بیٹی سمیت اس کے خاندان کے 14 افراد کے ساتھ مرنے کے لیے چھوڑ دیا گیا تھا۔ جس وقت حملہ کیا گیا بلقیس بانو پانچ ماہ کی حاملہ تھیں۔

یہ بھی پڑھیں:

Last Updated : Feb 14, 2024, 11:17 AM IST

For All Latest Updates

TAGGED:

News
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.