ETV Bharat / bharat

بی جے پی ہٹاؤ، دیش بچاؤ: اکھلیش اور راہل کا ریلی سے مشترکہ خطاب - بھارت جوڑو نیائے یاترا

Akhilesh in Bharat Jodo Nyay Yatra: اترپردیش میں سیٹوں کی تقسیم کے بعد سماج وادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو اتوار کو آگرہ میں راہل گاندھی کی بھارت جوڑو نیائے یاترا میں شامل ہوئے۔ انہوں نے کانگریس لیڈر راہل گاندھی کے ساتھ مشترکہ طور پر عوام سے خطاب کرتے ہوئے بی جے پی ہٹاؤ، دیش بچاؤ کا نعرہ دیا۔

Akhilesh in Bharat Jodo Nyay Yatra
بی جے پی ہٹاؤ، دیش بچاؤ: اکھلیش اور راہل کا ریلی سے مشترکہ خطاب
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 25, 2024, 6:06 PM IST

بی جے پی ہٹاؤ، دیش بچاؤ: اکھلیش اور راہل کا ریلی سے مشترکہ خطاب

اترپردیش: سماج وادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو اتوار کو آگرہ میں راہل گاندھی کی بھارت جوڑو نیائے یاترا میں شامل ہوئے۔ انہوں نے کانگریس لیڈر راہل گاندھی کے ساتھ مشترکہ طور پر عوام سے خطاب کیا۔ غور طلب ہو کہ دوستی کا یہ مظاہرہ کانگریس اور ایس پی کے ساتھ سیٹوں کی تقسیم کے معاہدے کو حتمی شکل دینے کے چند دن بعد سامنے آیا ہے۔

یہ قافلہ ریاست بھر کے مختلف علاقوں کا احاطہ کرتا ہوا دوپہر 3 بجے کے قریب آگرہ پہنچا، جہاں سماج وادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو نے شرکت کی۔ انہوں نے کانگریس لیڈر راہل گاندھی کے ساتھ عوام سے خطاب بھی کیا۔

سماج وادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ "آنے والے دنوں میں سب سے بڑا چیلنج جمہوریت اور آئین کو بچانا ہے، ڈاکٹر بی آر امبیڈکر کے خوابوں کو پورا کرنا ہے، جنہیں بی جے پی نے برباد کر دیا ہے۔" 'بی جے پی ہٹاؤ، دیش بچاؤ...'

اس موقع پر اکھلیش یادو نے راہل گاندھی، پرینکا گاندھی، تمام کانگریس کارکنان اور عوام کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ آپ (راہل گاندھی) اپنے یاترا کے دوران محبت کو عام کرتے رہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ راہل گاندھی جنہوں نے اپنی محبت کی دکان شروع کی ہے، وہ محبت اب آگرہ پہنچ گئی ہے، آگرہ محبت کا شہر ہے، اس لیے یہاں سے محبت اکٹھا کریں اور اسے اپنے یاترا کے دوران پھیلاتے رہیں۔"

واضح ہو کہ راہل گاندھی کی قیادت والی بھارت جوڑو نیائے یاترا اپنے 43ویں دن دوبارہ شروع ہوئی۔ ہفتہ کو بلند شہر کے پنڈروال میں آرام کرنے کے بعد یاترا اتوار کی صبح 10 بجے پھر سے روانہ ہوئی۔ قافلہ روانہ ہونے سے قبل پولیس انتظامیہ اور کانگریس پارٹی کارکنان نے خصوصی تیاریاں کی۔

اس موقع پر راہل گاندھی نے تالہ ساز کاریگروں، اے ایم یو کے ایک وفد اور والمیکی سماج کے نمائندوں سے بھی ملاقات کی۔ لوک دل کے قومی صدر چودھری سنیل سنگھ نے جمال پور میں راہل گاندھی کے ساتھ شامل ہونے کا ارادہ ظاہر کرتے ہوئے یاترا میں شرکت کی تصدیق کی ہے۔ کاس گنج، ہاتھرس، ایٹا، بدایوں اور بلند شہر سمیت مختلف علاقوں کے کانگریس رہنماؤں نے یاترا میں شامل ہونے کی امید ظاہر کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

اس تقریب میں قابل ذکر حاضرین میں مہیلا کانگریس کمیٹی کی قومی صدر الکا لامبا، ریاستی انچارج اویناش پانڈے اور پرینکا گاندھی کے ساتھ سماج وادی پارٹی کے رہنما شامل ہیں۔ پولس انتظامیہ یاترا کے منٹ ٹو منٹ پروگرام کے ساتھ قریبی تال میل بنائے ہوئی ہے تاکہ دورے کو ہموار کیا جا سکے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.