ETV Bharat / bharat

'بھارت جوڑو نیائے یاترا' مکمل، لیکن انصاف کی لڑائی شروع: راہل گاندھی - Bharat Jodo Naya Yatra

Bharat Jodo Naya Yatra Completed: کانگریس کی منی پور سے مہاراشٹر تک کی 'بھارت جوڑو نیائے یاترا' آج ممبئی میں ختم ہو گئی، اس موقع پر راہل گاندھی نے کہا کہ ملک کے لوگوں کے ساتھ ہو رہی ناانصافی کے خلاف انصاف کے لیے لڑنے کا سفر جاری رہے گا۔

'بھارت جوڑو نیائے یاترا' مکمل، لیکن انصاف کی لڑائی شروع: راہل گاندھی

author img

By UNI (United News of India)

Published : Mar 16, 2024, 10:48 PM IST

نئی دہلی: کانگریس لیڈر راہل گاندھی کی منی پور سے مہاراشٹر تک کی 'بھارت جوڑو نیائے یاترا' آج ممبئی میں ختم ہو گئی، لیکن انہوں نے کہا کہ ملک کے لوگوں کے ساتھ ہو رہی ناانصافی کے خلاف انصاف کے لیے لڑنے کا ان کا سفر جاری رہے گا۔

راہل گاندھی نے کہا کہ "آج بھارت جوڑو نیائے یاترا کا اختتام ہو رہا ہے، لیکن یہ اختتام نہیں ہے، بلکہ انصاف کی لڑائی کا آغاز ہے۔ سفر کے دوران میں نے اس خوفناک ناانصافی اور ظلم کو بہت قریب سے جانا اور سمجھا۔ معاشرے کے ہر طبقے کی طرف سے میں ہم وطنوں سے اظہار تشکر کرنا چاہتا ہوں۔ امید بھری آنکھوں میں چھپے چھوٹے خوابوں کو ساتھ لے کر جا رہا ہوں۔"

انہوں نے کہا کہ "اس یاترا نے میرے اس یقین کو مزید پختہ کیا ہے کہ ملک کی پہلی ضرورت انصاف ہے اور کانگریس کے 5 جسٹس ہر طبقے کے لیے وقف بھارت کی لائف لائن ہیں جو بحران سے گزر رہا ہے۔ آج انتخابی بگل بج گیا ہے۔ کانگریس کے تمام ببر شیر کارکنان، اب آپ سکون سے تبھی بیٹھنا جب ناانصافی کی مترادف بن چکی اس حکومت کو اکھاڑ پھینک دینا۔

یہ بھی پڑھیں:

راہل گاندھی نے کہا کہ "ہم لوگوں کی زندگیوں سے جڑے نچلی سطح کے مسائل پر الیکشن لڑیں گے۔ ہماری انتخابی مہم نوجوانوں کو روزگار کی ضمانت، خواتین کے حقوق، کسانوں کو مناسب قیمت، مزدوروں کے احترام اور اشتراک کے لیے بھی وقف ہو گی۔ پس انصاف کی مشعلیں اٹھائیں اور ہر گاؤں اور گلی میں یہ پیغام پھیلائیں کہ ملک کو بچانا ہے اور انڈیا اتحاد کو جیتنا ہے۔ (یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.