گروگرام: اتل سبھاش خودکشی کیس میں بنگلورو پولیس نے ان کی بیوی ملزمہ نکیتا سنگھانیہ کو گروگرام، ہریانہ سے گرفتار کیا ہے۔ اس کے علاوہ نکیتا کی ماں نشا سنگھانیہ اور بھائی انوراگ سنگھانیہ کو پریاگ راج سے گرفتار کرکے عدالت میں پیش کیا گیا ہے۔ پولیس نے تینوں کو اتل کو خودکشی کے لیے اکسانے کے الزام میں گرفتار کر لیا ہے۔ بنگلورو وائٹ فیلڈ ڈویژن کے ڈی سی پی شیوکمار نے یہ جانکاری دی۔
Atul Subhash suicide case | Accused Nikita Singhania has been arrested from Gurugram, Haryana. Accused Nisha Singhania and Anurag Singhania arrested from Prayagraj and produced before the court and given to judicial custody: Shivakumar, DCP White Field Division, Bengaluru… pic.twitter.com/8XxZUcwkfQ
— ANI (@ANI) December 15, 2024
اتل سبھاش خودکشی کیس:
آپ کو بتاتے چلیں کہ اتل سبھاش نے اپنی بیوی نکیتا سنگھانیہ اور سسرال والوں پر ہراساں کرنے کا الزام لگا کر خودکشی کر لی تھی۔ خودکشی کرنے سے پہلے اس نے ڈیڑھ گھنٹے کی لائیو ٹیلی کاسٹ کیا۔ جس میں اتل سبھاش نے لا اینڈ آرڈر پر بھی سوال اٹھائے تھے۔ ویڈیو کے ساتھ اتل نے 23 صفحات کا خودکشی نوٹ بھی چھوڑا تھا۔ ویڈیو اور خودکشی نوٹ میں اتل سبھاش نے شادی سے لے کر بیوی کے ساتھ جھگڑے تک کی پوری کہانی تفصیل سے بتائی تھی۔
گروگرام سے اتل سبھاش کی بیوی گرفتار:
اتل سبھاش نے اپنی بیوی اور سسرال والوں پر جہیز کے لیے ہراسانی سے لے کر قتل تک کے کئی جھوٹے مقدمے درج کرنے کا الزام لگایا۔ اس کے علاوہ اتل سبھاش نے اپنی بیوی نکیتا سنگھانیہ، ساس نشا، بیوی کے بھائی انوراگ اور بیوی کے چچا سشیل پر خودکشی کے لیے اکسانے کا الزام لگایا ہے۔ بنگلورو پولیس نے ان سبھی کے خلاف مقدمہ درج کرکے گرفتاری کی کارروائی شروع کردی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: