ETV Bharat / bharat

ڈونگر پور معاملے میں اعظم خان کو سات سال کی سزا سنائی گئی

Azam Khan Sentenced Imprisonment: اترپردیش کے ضلع رامپور کی ایک خصوصی عدالت نے ڈونگر معاملے میں سماج وادی پارٹی کے سینئر لیڈر اعظم خان سمیت چار افراد کو پیر کو سزا سنائی ہے۔

ڈونگر پور معاملے میں اعظم خان کو سات سال کی سزا سنائی گئی
ڈونگر پور معاملے میں اعظم خان کو سات سال کی سزا سنائی گئی
author img

By UNI (United News of India)

Published : Mar 18, 2024, 8:19 PM IST

رامپور: اترپردیش کے ضلع رامپور کی ایک خصوصی عدالت نے ڈونگر معاملے میں سماج وادی پارٹی(ایس پی) کے سینئر لیڈر اعظم خان سمیت چار افراد کو پیر کو سزا سنائی ہے۔ اعظم کو کل سات سال کی قید اور آٹھ لاکھ روپئے جرمانے کی سزا سنائی گئی ہے جبکہ تین دیگر ملزمین کو پانچ سال کی سزا اور دو دو لاکھ روپئے جرمانہ لگایا گیا ہے۔ اس معاملے میں تین ملزمین کو شواہد کی کمی میں بری کردیا گیا ہے۔

ایم پی ایم ایل اے کورٹ کے ایڈیشنل سیشن جج وجے کمار نے 16 مارچ کو اعظم کو مجرم قرار دیا تھا، جس میں آج انہیں قید اور جرمانے کی سزا سنائی گئی ہے۔ اعظم خان سزا سننے کے لیے سیتا پور جیل سے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے پیش ہوئے۔

سال 2019 میں مدعی احتشام نے گنج تھانے میں رپورٹ درج کرائی تھی کہ ایس پی حکومت کے میعاد کار میں ڈونگر پور میں آسرا مکانات بنائے گئے تھے، جبکہ اس جگہ پر کچھ گھر پہلے سے بنے ہوئے تھے۔ الزام یہ تھا کہ اسے 2016 میں سرکاری اراضی پر ہونے کا اعلان کر کے منہدم کر دیا گیا تھا۔ اس معاملے میں متاثرین نے ڈکیتی کا الزام بھی لگایا تھا۔ الزام لگایا گیا تھا کہ ایس پی حکومت میں اعظم خان کے کہنے پر پولیس اور ایس پی نے شیلٹر ہاؤس بنانے کے لیے ان کے گھر زبردستی خالی کروائے تھے۔ وہاں پہلے سے بنے ہوئے مکانات کو بلڈوزر لگا کر مسمار کر دیا تھا۔

اسی معاملے میں اعظم خان کو زیادہ سے زیادہ سات سال قید اور آٹھ لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی ہے۔ اس کے علاوہ تین دیگر افراد کو زیادہ سے زیادہ پانچ سال قید اور زیادہ سے زیادہ دو لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی ہے جبکہ دیگر دفعات میں سزا اور جرمانے کی دفعات بھی رکھی گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

سابق سی او سٹی آل حسن خان، سابق بلدیہ چیئرمین اظہر احمد خان، برکت علی کنٹریکٹر کو آئی پی سی کی دفعہ 452 کے تحت 5 سال قید اور 2 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی ہے۔ (یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.