ETV Bharat / bharat

ونجت بہوجن اگھاڑی نے اورنگ آباد کے لیے افسر خان کو امیدوار بنایا - Lok Sabha election 2024

پارلمانی انتخابات کا بگل بچ چکا ہے اور سبھی سیاسی پارٹیاں ملک بھر میں اپنے اپنے امیدواروں کو ٹکٹ دے رہی ہیں۔ ایسے میں اورنگ آباد میں ونچت بہوجن آگھاڑی کے صدر پرکاش امبیڈکرنے سابق کونسلر افسر خان کو ونچت کا امیدوار بنایا ہے، جس کے بعد افسرخان نے امید ظاہر کی ہے کہ جس طرح ونچت بہوجن آگھاڑی نے 2019 میں پارلیمانی انتخابات میں جیت حاصل کی تھی، اسی طرح 2024 میں بھی دوبارہ ونچت کی ہی سیٹ اورنگ آباد پارلمانی حلقے سے جیتیں گے۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Apr 4, 2024, 5:03 PM IST

AFSAR KHAN NOMINATED BY VANCHIT BAHUJAN AGHADI

اورنگ آباد: ملک میں ہر طرف پارلیمانی انتخابات کی دھوم جاری ہے۔ مہاراشٹر کے اورنگ آباد پارلیمانی حلقہ سے بھی کئی امیدوار میدان میں ہیں۔ ونچت بہو جن آگھاڑی نے اورنگ آباد حلقے کے لیے بھی اپنے امیدوار کے نام کا اعلان کر دیا ہے۔ ونچت بہوجن آگھاڑی کے صدر پرکاش امبیڈکر نے اورنگ آباد ضلع کی جانی مانی سیاسی شخصیت و سماجی خدمتگار، سابقہ اپوزیشن لیڈر افسر خان کو ٹکٹ دیا ہے۔

واضح رہے کہ افسر خان گذشتہ کئی سالوں سے میونسپل کارپوریشن الیکشن میں شہر کے مختلف وارڈوں سے بھاری اکثریت سے کامیاب ہوتے ہوئے آرہے ہیں۔ اس سے قبل وہ میونسپل کارپوریشن کی عوامی باڈی میں تین بار اپوزیشن لیڈر بھی رہ چکے ہیں۔

افسر خان اپنی سیاسی بصیرت اور سماجی خدمات کے لئے شہر میں جانے جاتے ہیں، وہ اورنگ آباد کی سیاست میں 1995 سے سرگرم ہیں، مخالفین کو منہ توڑ جواب بھی دیتے ہیں، حال ہی میں انہوں نے کئی ایسے سماجی کام انجام دیئے ہیں، جس کی ہر سطح پر تعریف کی جا رہی ہے۔ انہوں نے اورنگ آباد رام مندر تشدد میں جن بے قصور مسلمانوں کو جیل میں ٹھونسا گیا تھا، ان کی رہائی کے لیے بھاگ دوڑ کی تھی، ساتھ ہی اورنگ آباد کے پڑے گاؤں میں واقع قادیانی فرقے کے لوگوں سے سُنّی مسلم کی لڑائی ہوئی تھی، جس میں افسر خان نے اہم کردار ادا کیا تھا، اور اس معاملے میں بھی کئی سارے بے گناہوں کو رہائی دلوائی تھی۔ جسے دیکھتے ہوئے و نچت بہوجن آگھاڑی نے اورنگ آباد پارلیمانہ حلقہ سے افسر خان کو ٹکٹ دیا ہے۔

افسر خان نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ 2019 میں بھی اورنگ آباد پارلمانی سیٹ سے ونچت بہوجن آگھاڑی نے امتیاز جلیل کی شکل میں امیدوار کھڑا کیا تھا اور اسے جیت دلوائی تھی، اس بار بھی دلیت اور مسلم دونوں بھی مل کر ونچت کے امیدوار کو کامیاب کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.