کولکاتا:آئی لیگ میں سیاہ سفید جرسی والی ٹیم کی شاندار کارکردگی کا سلسلہ جاری ہے۔ بریٹو کے فیصلہ کن گول کی بدولت محمڈن اسپورٹنگ نے نامدھری کو ایک دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے میں 1۔0 گول سے شکست دے کر رواں آئی لیگ میں ساتویں جیت درج کی۔
آئی لیگ کیں کھیلے گئے آج کے میچ میں محمڈن اسپورٹنگ اور نامدھری کے درمیان دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلہ ہوا۔دونوں ٹیموں کے درمیان کانٹے کا مقابلہ ہوا۔پہلے ہاف میں دونوں ٹیموں کی بھر پور کوششوں کے باوجود کوئی گول نہیں ہو سکا۔پہلے ہاف میں میچ کا اسکور 0۔0 رہا۔
دوسرے ہاف میں بھی محمڈن اسپورٹنگ ارو نامدھری کے درمیان دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلوں کا سلسلہ جاری رہا۔ دونوں جانب سے پے درپے حملوں کا سلسلہ جاری رہا۔دونوں ٹیمیں ایک دوسرے پر سبقت حاصل کرنے کے لئے جارحانہ حکمت عملی کا سہارا لیا۔