ETV Bharat / state

ہاتھرس واقعے میں ہلاک شدگان کے لیے اجمیر میں خصوصی دعا کا اہتمام - HATHRAS SATSANG STAMPEDE - HATHRAS SATSANG STAMPEDE

یوپی کے ہاتھرس میں ستسنگ کے دوران بھگدڑ میں ہلاک شدگان کے لیے اجمیر شریف کی درگاہ میں خصوصی دعا کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر اس واقعے میں زخمی ہونے والے لوگوں کی جلد سے جلد صحتیابی کے لیے بھی دعا کی گئی۔

ہاتھرس  میں واقعے میں ہلاک شدگان کے لئے اجمیر میں خصوصی دعا کا اہتمام
ہاتھرس میں واقعے میں ہلاک شدگان کے لئے اجمیر میں خصوصی دعا کا اہتمام (etv bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jul 6, 2024, 12:40 PM IST

ہاتھرس میں واقعے میں ہلاک شدگان کے لئے اجمیر میں خصوصی دعا کا اہتمام (etv bharat)

اجمیر: عالمی شہرت یافتہ زیارت گاہ حضرت خواجہ غریب نواز رحمۃ اللہ علیہ کے مزار پر عقیدت مندوں نے ہاتھرس واقعے میں زخمیوں کی صحتیابی اور ہلاک شدگان کے رشتہ داروں کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔ درگاہ کے خادم سید سلمان چشتی عرف شالو میاں نے بتایا کہ اجمیر شریف سے ہمیشہ ملک کی خیر و ترقی کے لیے دعائیں مانگی جاتی رہیں ہیں۔ ایسے میں جب بھی کوئی حادثہ پیش آتا ہے تو ہم اس مصیبت کے دور ہونے کی دعا کرتے ہیں۔ ستسنگ واقعہ انتہائی افسوسناک ہے، اس لیے حضرت خواجہ غریب نواز رحمۃ اللہ علیہ کی بارگاہ میں سلامتی کے لیے دعا کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ ضلع کے کوتوالی سکندر راؤ تھانے میں منگل کو رتی بھان پور کے پھولرائی گاؤں میں نارائن ساکر وشو ہری سنستھا کی طرف سے ایک ستسنگ کا اہتمام کیا گیا تھا۔ یہاں بھولے بابا کا ستسنگ چل رہا تھا۔ ستسنگ ختم ہوتے ہی بھگدڑ مچ گئی۔ اس بھگدڑ میں خواتین اور بچوں بری طرح کچل دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:ہاتھرس میں ستسنگ کرنے والے بھولے بابا کون ہیں؟ کیوں چھوڑی تھی یوپی پولیس کی نوکر

ضلع انتظامیہ نے اس حادثے میں 116 خواتین اور بچوں کی موت کی تصدیق کی ہے۔ حادثے کے دوران جائے وقوعہ پر ہر طرف لاشیں ہی لاشیں نظر آئیں۔ لاشوں کو میڈیکل کالج بھیج دیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی ضلع انتظامیہ نے 116 مرنے والوں کی فہرست اور ہیلپ لائن نمبر جاری کیا ہے۔ حادثے میں زخمی ہونے والوں کے لواحقین ان نمبروں پر کال کر کے معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.