اردو

urdu

انلاک 1: شاپنگ مالز میں خریداروں کی تعداد کم

By

Published : Jun 13, 2020, 2:18 PM IST

انلاک ون میں کنٹینمنٹ اور بفر زون کے باہر مارکیٹ اور بازاروں كو کھولے جانے کی اجازت کے بعد اب شہر کے سب سے بڑے مال شوپرایکس مال كو بھی آج سے کھول دیا دیا گیا ہے۔ لیکن خریداروں کی تعداد کم ہی رہی۔

Unlock 1: The number of shoppers in shopping malls remained low
انلاک 1: شاپنگ مالز میں خریداروں کی تعداد کم رہی

مال میں سینیٹائزیشن کے علاوہ سماجی فاصلے كو یقینی بنانے کے لیے بھی خاص انتظامات کیے گئے ہیں۔ ان سب کے باوجود مال میں بہت کم تعداد میں خریدار پہنچے۔

انلاک 1: شاپنگ مالز میں خریداروں کی تعداد کم رہی

میرٹھ ضلع انتظامیہ نے آج سے شہر کے کنٹینمنٹ اور بفر زون کے باہر شاپنگ مال کھولنے کی اجازت دے دی ہے۔ ڈھائی ماہ بعد کھلے میرٹھ کے سب سے بڑے شوپرایکس شاپنگ مال میں خریداروں کی تعداد کم ہی دیکھنے كو ملی، وہیں مال میں قریب 40 فی صد ہی دکانیں کھلیں۔

انلاک 1: شاپنگ مالز میں خریداروں کی تعداد کم رہی

مال کے ذمہ داران کا ماننا ہے کہ آج پہلا دن ہونے کی وجہ سے دکانیں کچھ کم کھلی ہیں۔ لیکن انہیں امید ہے کہ آنے ولے دنوں میں مال میں دکانوں کے ساتھ ہی خریداروں کی بھیڑ بھی دیکھنے كو ملے گی۔

انلاک 1: شاپنگ مالز میں خریداروں کی تعداد کم رہی

میرٹھ کے شوپرایکس مال كو ڈھائی ماہ بعد کھولے جانے کے بعد عوام میں خوشی تو ہے لیکن كورونا کے ڈر كو بھی نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔ میرٹھ کے مال اور بازاروں میں انتظامیہ کی گائڈ لائن پر عمل کرنا ہوگا تبھی ہم خریداری کے ساتھ ہی اس كورونا وبا سے بچ سکتے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details