اردو

urdu

اورنگ آباد : تین طلاق دینے پر مقدمہ درج

By

Published : Aug 17, 2019, 11:47 PM IST

Updated : Sep 27, 2019, 8:24 AM IST

ریاست مہاراشٹر کے ضلع اورنگ آباد میں طلاق ثلاثہ قانون کے تحت ایک مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

تین طلاق دینے پر مقدمہ درج

ریاست مہاراشٹر کے ضلع اورنگ آباد میں کٹ کٹ گیٹ علاقے کی ایک خاتون کی شکایت پر پولیس نے نارے گاؤں کے ساکن شیخ سلمان ولد شیخ لعل کے خلاف طلاق ثلاثہ کا کیس درج کیا ہے۔

متاثرہ خاتون کے والد مرزا منور بیگ نے دعوی ہیکہ شادی کے فوری بعد سے ہی ان سے جہیز کے نام پر ہراساں کیا جارہا تھا اور جسمانی اذیتیں بھی دی جارہی تھیں۔

ین طلاق دینے پر مقدمہ درج متعلقہ ویڈیو

اطلاع کے مطابق وہ خاتون اپنے مایکے آگئی تھی لیکن نو اگست کو سلمان سسرال پہنچ کر اپنی بیوی کو طلاق ثلاثہ دیدی۔

مزید پڑھیں : ایک ساتھ تین طلاق دینے پر شوہر کے خلاف کیس درج

واضح رہے کہ محض متاثرہ خاتون کی شکایت پر اورنگ آباد کے جنسی پولیس اسٹیشن میں کیس درج کرلیا گیا جبکہ شکایت کنندہ کا دعوی ہیکہ ملزم نے زبانی طلاق دی۔

بتا دے کہ مراٹھواڑا میں تین طلاق قانون کے بعد طلاق ثلاثہ کا کیس پہلی بار پیش آیا ہے اس معاملے کی مزید جانچ جاری ہے۔

واضح رہے کہ یکم اگست کو صدر رام ناتھ کووند نے مسلم خواتین (شادی کے حقوق کا تحفظ) بل 2019 کو اپنی منظوری دے دی تھی۔

Last Updated : Sep 27, 2019, 8:24 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details