ETV Bharat / state

احمد اباد کے فاروق اعظم اسکول میں بین الاقوامی ’پلاسٹک بیگ فری ڈے‘ منایا گیا - International Plastic Bag Free Day

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jul 3, 2024, 7:15 PM IST

آج پلاسٹک بیگ سے پاک بین الاقوامی دن (انٹرنیشنل پلاسٹک بیگ فری ڈے) منایا جا رہا ہے۔ اس موقعے پر احمدآباد کے فاروق اعظم اسکول میں ایک پروگرام رکھا گیا جس میں یہاں کے زیر تعلیم بچوں کو پلاسٹک سے ہونے والے نقصانات کے بارے میں بتایا گیا۔

پلاسٹک بیگ آب و ہوا کے لئے خطرناک
پلاسٹک بیگ آب و ہوا کے لئے خطرناک (Etv Bharat)

احمدآباد (گجرات): ہر سال، تین جولائی کو بین الاقوامی پلاسٹک بیگ فری ڈے منایا جاتا ہے ایسے میں احمد اباد کے فاروق اعظم اسکول میں پینٹنگ کے ذریعے طلباء کو بتایا گیا کہ پلاسٹک بیگ سے کس طریقے سے ہمارے ماحولیات کو نقصانات پہنچ رہے ہیں اور ان میں پلاسٹک بیگ نہ استعمال کرنے کے لیے بیداری پیدا کی گئی۔ اس تعلق سے فاروق اعظم اسکول کی پرنسپل سید شیبہ حسین نے کہا کہ آج پلاسٹک فری ڈے منایا جا رہا ہے اس موقع پر ہم نے بچوں میں بیداری پیدا کرنے کی کوشش کی ہے اور ان کو بتایا ہے کہ اسکول میں جو بچے پلاسٹک پاؤچ یا پلاسٹک کی باٹلز لاتے ہیں یا پھر لنچ باکس لے کر آتے ہیں وہ ان کے لئے مضر ہے۔ اس پلاسٹک سے تقریباً 50 قسم کے کینسر ہوتے ہیں۔ جن کے اندر یہ جانکاری پائی جاتی ہے وہ لوگ کبھی بھی پلاسٹک بیگ کا استعمال نہیں کرتے ہیں۔

پرنسپل صاحبہ نے مذید کہا کہ ہم نے بچون کو بتایا کہ آپ لوگ یہ پلاسٹک استعمال نہ کریں کیونکہ یہ بہت نقصان دہ ہوتی ہے۔ مغربی ممالک میں لوگ باشعور ہیں اور وہ پلاسٹک بیگ استعمال نہیں کرتے ہیں مگر ہمارے ملک میں اس سلسلے میں ابھی بیداری کم ہے۔ والدین سے بھی ہم نے گزارش کی ہے کہ وہ اپنے بچوں کو پلاسٹک کا سامان لے کر اسکول نہ بھیجیں اور نہ ہی پلاسٹک کی بوٹل، ٹفن یا پاؤچ کا استعمال کریں اس کے بجائے وہ بچوں کو اسٹیل کے لنچ باکس اور بوتل کا استعمال کریں۔ پلاسٹک سے ہمارے ماحول کو تو نقصان پہنچ ہی رہا ہے ساتھ ہی یہ ہمارے جسم کو بھی متاثر کر رہا ہے۔کیونکہ پلاسٹک کی وجہ سے بہت سے لوگوں کو کینسر جیسی بیماری بھی ہو جاتی ہے۔

اس موقع پر رضا آرٹ اکیڈمی کے فاؤنڈر ریاض سنگرام نے کہا کہ پلاسٹک ڈے کے موقعے پر آج ہم نے پلاسٹک سے ہو رہے ہیں نقصان اور اس سے ہونے والی زمینی تبدیلیوں پر ایک پینٹنگ بنوائی اور ان میں بیداری پیدا کی اور ان کو بتایا کہ پلاسٹک کے ذریعے سے ہمارے ماحول پر کیا اثر ہو رہا ہے۔ پلاسٹک کے استعمال سے گلوبل وارمنگ بڑھتی جا رہی ہے اور اس پینٹنگ میں میں نے بتایا ہے کہ پلاسٹک کس طریقے سے زمین کو اپنے اندر جذب کر رہی ہے ہمیں اس پلاسٹک کو کاٹنے کی ضرورت ہے۔

وہی اس موقع پر فاروق اعظم اسکول کی طالبہ مرزا ہما نے بتایا ہے کہ آج پلاسٹک فری ڈے کے بارے میں ہمیں معلومات حاصل ہوئی اور ہمیں پتہ چلا کہ پلاسٹک کی وجہ سے کتنا کچھ نقصان ہو رہا ہے اور خاص طور سے ہماری دنیا اور ہمارے ماحول کو پلاسٹک کیسے متاثر کر رہی ہے اس لیے ہم چاہتے ہیں کہ پلاسٹک کا استعمال کوئی نہ کرے اس کی بجائے کپڑے یا پیپر کا استعمال کریں اور اپنے ماحول کی حفاظت کریں۔

یہ بھی پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.