اردو

urdu

ETV Bharat / crime

اقلیتی بہبود کے ضلعی افسر محمد خالد کو عہدے سے برخاست کیا گیا - effect of etv bharat news

ریاست اترپردیش کے رامپور میں اقلیتی بہبود کے ضلعی افسر محمد خالد کو ان کے عہدے سے برخاست کردیا گیا ہے۔ ضلع انتظامیہ رویندر کمار ماندڑ نے بتایا کہ ان کے خلاف بے ضابطگیوں کی کئی شکایات تھیں اور جانچ میں قصوروار تصدیق کیے گئے ہیں، اسی لیے محکمۂ اقلیتی بہبود نے ان کو عہدے سے برخاست کردیا ہے۔

Muhammad Khalid, District Officer for Minority Welfare
اقلیتی بہبود کے ضلعی افسر محمد خالد

By

Published : Sep 1, 2021, 7:37 PM IST

رامپور کے اقلیتی بہبود کے افسر محمد خالد کو ان کے عہدے سے برخاست کردیا گیا۔ اطلاعات کے مطابق ان کے خلاف لاپرواہیاں برتنے اور بے ضابطگیوں کی متعدد شکایات اترپردیش حکومت کے محکمۂ اقلیتی بہبود کے دفتر پہنچی تھیں۔

ویڈیو

ساتھ ہی ہم آپ کو بتادیں کہ ای ٹی وی بھارت نے گزشتہ دنوں رامپور کے مدرسہ جامع العلوم فرقانیہ اور تحصیل ٹانڈہ کے مدرسہ رحمانیہ میں جاری بے ضابطگیوں کو دکھایا تھا، جس میں متاثرین نے ان مدارس کے ساتھ ہی اقلیتی بہبود کے افسر محمد خالد کی کارکردگی پر بھی اپنی ناراضگی کا اظہار کیا تھا۔ یہی وجہ ہے کہ محمد خالد کی برخاستگی کو ای ٹی وی بھارت کی ان خبروں سے بھی جوڑ کر دیکھا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:مئو: مدارسِ عربیہ میں بھی درس و تدریس کا عمل شروع


اس معاملے پر ضلع مجسٹریٹ رویندر کمار ماندڑ نے کہا کہ محمد خالد کی برخاستگی کے بعد اب نئے افسر کی تعیناتی کے بعد ہی مدارس سے ملنے والی شکایات کو دور کرایا جائے گا۔

بہرحال اب دیکھنا ہوگا کہ نئے افسر کی تعیناتی کے بعد کیا ان مدارس میں متاثر اساتذہ اور ملازمین کو انصاف مل سکے گا یا نہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details