ETV Bharat / crime

Murder in Dholpur: دھول پور میں مندر کے پجاری کا قتل - دھول پور میں ماتا مندر کے پجاری کا قتل

دھول پور ضلع میں منگل کی رات شرپسندوں نے ایک پجاری کی دھار ہتھیار سے قتل کردیا۔ اور لاش کو 4 ٹکڑے کر کے دریا میں پھینک دیا۔ پولیس معاملے کی تفتیش کر رہی ہے۔Murder in Dholpur

دھول پور میں مندر کے پجاری کا قتل
دھول پور میں مندر کے پجاری کا قتل
author img

By

Published : Dec 21, 2022, 3:04 PM IST

دھول پور: کنچن پور تھانہ علاقہ کے ٹونٹری گاؤں میں واقع ماتا مندر کے پجاری کو گزشتہ رات شرپسندوں نے قتل کر دیا اور لاش کو چار مختلف تھیلوں میں باندھ کر پاروتی ندی کے کنارے پھینک دیا۔ بدھ کی صبح جیسے ہی گاؤں کے لوگوں نے چار بوریوں میں بند خون سے لت پت لاش کو دیکھا تو علاقے میں افراتفری کا ماحول پیدا ہوگیا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی تھانہ کنچن پور پولیس موقع پر پہنچی اور لاش کو قبضے میں لیکر تفتیش شروع کردی۔ murder of temple pujari in Dholpur

معلومات کے مطابق بھیم گڑھ کے رہنے والے 60 سالہ شہاب الدین خان گزشتہ 10 سال سے ٹونٹری گاؤں میں پاروتی ندی کے کنارے پر واقع ماتا مندر میں بطور پجاری کے طور پر رہتے تھے۔ اس دوران گزشتہ رات کچھ شرپسندوں نے مندر میں پہنچ کر دھار ہتھیار سے ان کا قتل کر دیا اور لاش کو پلاسٹک کے چار مختلف تھیلوں میں بھر کر پاروتی ندی کے کنارے جھاڑیوں میں پھینک کر فرار ہو گئے۔

اس واقعہ سے علاقے میں سنسنی پھیل گئی ہے۔ ابھی تک پولیس کو بدمعاشوں کا کوئی سراغ نہیں مل سکا ہے۔ پولیس کی مختلف ٹیمیں بدمعاشوں کی تلاش میں مصروف ہے۔ پولیس معاملے کی تفتیش کر رہی ہے۔

پوجاری شہاب الدین خان نے گزشتہ 10 سال قبل مسلم مذہب چھوڑ کر ہندو مذہب اختیار کرلیا تھا۔ مقامی گاؤں والوں نے بتایا کہ پجاری توتری گاؤں کے قریب پاروتی ندی کی گھاٹیوں میں ماتا کے مندر میں رہتے تھے اور پوجا پاٹ کرتے تھے۔ تحقیقات میں اب تک کوئی پرانی دشمنی یا کوئی دیگر معاملہ سامنے نہیں آیا ہے۔ پولس معاملے کی جانچ کر رہی ہے۔ murder of temple pujari in Dholpur

مزید پڑھیں:

واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے کنچن پور تھانہ انچارج ہیمراج شرما نے بتایا کہ کل رات ٹونٹری گاؤں کے ماتا مندر کے پجاری شہاب الدین ولد شیر خان کا قتل کر دیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ ماتا مندر کے ساتھ ہی ایک اور مندر ہے جس میں تین سادھو رہتے تھے۔ واقعہ کے بعد تینوں سادھو مندر سے فرار ہیں۔ پولیس ٹیم سادھوؤں کے متعلقہ ٹھکانوں پر چھاپے ماری کررہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.