ETV Bharat / crime

Female Cricketers Mysterious Death پوسٹ مارٹم رپورٹ میں انکشاف، راج شری کی موت دم گھٹنے سے ہوئی - Postmortem reveals athlete died due asphyxiation

خاتون کرکٹر راج شری سوین کی پر اسرار موت کی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آئی ہے۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ راج شری کی موتدم گھٹنے سے ہوئی ہے۔ Odisha female cricketers mysterious death Postmortem reveals athlete died due to asphyxiation

Female Cricketers Mysterious Death
پوسٹ مارٹم رپورٹ میں انکشاف
author img

By

Published : Jan 19, 2023, 3:11 PM IST

کٹک: اڈیشہ کے کٹک میں کرکٹر راج شری سوین کی پراسرار موت کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ کھلاڑی کی موت دم گھٹنے سے ہوئی جس کے سر پر چوٹ کے نشانات پائے گئے۔ پولیس اس معاملے میں ویزرا رپورٹ کا انتظار کر رہی ہے تاکہ کرکٹر کی موت کے پیچھے مخصوص وجہ معلوم کی جا سکے۔

بتادیں کہ راج شری 11 جنوری سے کٹک شہر کے ایک سلیکشن کیمپ سے اچانک لاپتہ ہو گئی تھیں۔ پوری ضلع کے رامچندی پولیس اسٹیشن کے تحت بھوگاؤں کی رہنے والی راج شری ان 25 کھلاڑیوں میں شامل تھی جنہیں پڈوچیری میں ہونے والے سینئر خواتین کے ون ڈے کرکٹ میچ کے پہلے تین میچوں کے لیے بطورکھلاڑی انتخاب کرنے کے لیے منعقدہ کیمپ میں شامل کیاگیاتھا۔ حالانکہ راج شری منتخب امیدواروں کی فہرست میں شامل نہیں ہوئیں، لیکن ان کے دوستوں کا کہنا ہے کہ وہ ایک آل راؤنڈر کھلاڑی تھیں۔ امیدواروں کے انتخاب کے بعد تمام کھلاڑی پریکٹس کے لیے ٹانگی کے ڈریمز کالج گئیں، جب کہ راج شری نے اپنے کوچ کو بتایا کہ وہ اپنے والد سے ملنے جارہی ہے، لیکن واپس نہیں آئیں۔ اس کے بعد اس کا فون بند پایا گیا اور 13 جنوری کو راج شری کی لاش کٹک کے اتھا گڑھ علاقے کے جنگل میں ایک درخت سے لٹکی ہوئی پائی گئی تھیں۔

راج شری کی پراسرار موت کیس میں ایک اہم موڑ 15 جنوری کو اس وقت آیا جب پولیس کو راج شری کے اسکوٹر سے ایک مبینہ خودکش نوٹ ملا جو کٹک کے جنگلی علاقے کے قریب لاوارث پایے گئے تھے۔ راج شری کے لکھے ہوئے نوٹ میں اس نے اپنے کوچ اور اوڈیشہ کرکٹ ایسوسی ایشن (او سی اے) کے ایک سابق عہدیدار کو اپنی موت کا ذمہ دار ٹھہرایا۔

خودکشی نوٹ برآمد ہونے کے بعد راج شری کے اہل خانہ نے کٹک ضلع کے گروڈیجھاٹیہ پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی ہے جس میں او سی اے حکام کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ پولیس خودکشی نوٹ کی سچائی کی تحقیقات کر رہی ہے، جسے ہینڈ رائٹنگ ماہرین کو بھیج دیا گیا ہے۔ سوین کی والدہ نے پولیس کو بتایا ہے کہ مبینہ خودکشی نوٹ کی لکھاؤٹ ان کی بیٹی سے میل نہیں کھاتا۔ متاثرہ کے بھائی نے الزام لگایا کہ راج شری کو "قتل کیا گیا کیونکہ جسم پر زخموں کے نشانات تھے اور اس کی آنکھوں کو نقصان پہنچا تھا۔"

اہل خانہ نے OCA پر جانبداری کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ متوفی کو "ایک آل راؤنڈر اور ایک اچھا پرفارمر ہونے کے باوجود جان بوجھ کر ٹیم سے باہر کیا گیا"۔ تاہم او سی اے نے ان الزامات کی تردید کی ہے۔ او سی اے کے سی ای او سبرت بہیرا نے تاہم واضح کیا کہ انتخاب میں کوئی بے ضابطگی نہیں تھی۔

مزید پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.