نئی دہلی: میڈیا کے لیے آج ایک بیان جاری کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی ہند نے آج کہاکہ جماعت اسلامی ہند پاپولر فرنٹ آف انڈیا (پی ایف آئی) اور اس سے ملحق تنظیموں پر پابندی لگانے کے حکومت کے فیصلے پر عدم اتفاق کا اظہار کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تنظیموں پر پابندی لگانے کا کلچر بذات خود آئین کے ذریعے محفوظ کردہ بنیادی حقوق کی صریح خلاف ورزی ہے اور جمہوری روح اور بنیادی شہری آزادیوں کے خلاف ہے۔Jamat e Islami Hind opposes ban on PFI
انہوں نے کہاکہ لوگوں کو ان تنظیموں کی پالیسیوں سے اختلاف ہو سکتا ہے۔ ہم نے ہمیشہ ان کی کئی حوالوں سے مخالفت کی ہے لیکن کسی تنظیم پر پابندی لگانا اور اس کے کیڈرز کو ہراساں کرنا اس کی وجہ نہیں ہے۔ ملک میں امن و امان برقرار رکھنا پولیس اور انتظامیہ کی ذمہ داری ہے۔ قانون شکنی یا جرم کا ارتکاب کرنے والے فرد کے خلاف قانون کی دفعات کے مطابق مقدمہ چلایا جا سکتا ہے اور ان کے خلاف الزامات کے بارے میں عدالتیں فیصلہ کریں گی جہاں ان افراد کو اپنی بے گناہی ثابت کرنے کا موقع بھی ملے گا۔ تاہم، ناقص اور غیر مصدقہ بنیادوں پر ایک پوری تنظیم پر پابندی لگانا بلا جواز اور غیر جمہوری ہے۔