اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

گجرات میں کورونا وائرس کے11017 نئے معاملے درج

ریاست میں کورونا کو شکست دے کر اپنے گھر جانے والوں کی کل تعداد 578397 پر پہنچ گئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 15262 افراد کو ہسپتال سے ڈسچارج کیا گیا ہے۔

گجرات میں کورونا وائرس کے11017 نئے معاملے درج
گجرات میں کورونا وائرس کے11017 نئے معاملے درج

By

Published : May 13, 2021, 11:02 AM IST

گجرات میں کورونا وائرس کے نئے معاملے 11000سے زیادہ درج کیے گئے ہیں۔ جبکہ ہلاک ہونے والوں کی تعداد میں کمی درج کی جا رہی ہے۔ اس کے ساتھ ہی کورونا سے ڈسچارج ہونے والے مریضوں کی تعداد میں بھی کچھ حد تک تیزی درج کی جا رہی ہے۔

گجرات میں اب تک کورونا سے مرنے والوں کی کل تعداد 8000 کو تجاوز کر چکی ہے جس کے سبب کورونا سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 8731 ہوگئی ہے۔ گجرات میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 102 افراد ہلاک ہوئے تو وہیں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 11017 نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔

ریاست میں کورونا کو شکست دے کر اپنے گھر جانے والوں کی کل تعداد 578397 پر پہنچ گئی ہے۔ تاہم گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 15262 افراد کو ہسپتال سے ڈسچارج کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ موجودہ وقت میں گجرات میں کورونا وائرس کے کل ایکٹیو مریضوں کی تعداد 127483 ہے جس میں سے 804 مریض وینٹی لیٹر پر ہیں تاہم 126679 افراد کی حالت مستحکم بھی ہوئی ہے۔

محکمہ صحت گجرات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں احمدآباد میں 2695 سورت میں 781 وڈودرا میں 664 گاندھی نگر میں 148 بھاونگر میں 292 بناس کانٹھا میں 255 راجکوٹ میں 286 سریندر نگر میں 77 پاٹن میں 138 امریلی میں 256 جام نگر میں 305 مہسانہ میں 411 کچھ میں 175 نئے معاملے کورونا وائرس کے درج ہوئے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details