شادی شدہ نوجوان نے لڑکی کو محبت کے جال میں پھنسا کر زیادتی کا نشانہ بنایا، حاملہ ہونے پر چھوڑ دیا
Published : Jul 16, 2024, 3:41 PM IST
میرٹھ:لیساڑی گیٹ علاقے میں رہنے والی ایک لڑکی نے شادی شدہ شخص پر دھوکہ دہی کا الزام لگایا ہے۔ الزام ہے کہ ہاپوڑ کے ایک نوجوان نے اسے سوشل میڈیا کے ذریعے محبت کے جال میں پھنسایا اور شادی کے بہانے اس کی عصمت دری کرنے لگا۔ متاثرہ لڑکی کے حاملہ ہونے پر ملزم نے شادی کا جھانسہ دے کر فون بند کردیا۔ متاثرہ لڑکی جب ملزم کے گھر پہنچی تو معلوم ہوا کہ وہ شادی شدہ ہے۔ ایس ایس پی کی ہدایت پر پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔