اردو

urdu

خوف کا ماحول، ایک نوجوان نے گیدڑ کو بھیڑیا سمجھ کر پٹخ پٹخ کر مار ڈالا

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 10, 2024, 9:56 AM IST

a young man killed a jackal mistaking it for a wolf In Sitapur, UP
سیتاپور میں ایک نوجوان نے گیدڑ کو بھیڑیا سمجھ کر مار ڈالا (Photo Credit: ETV Bharat)

سیتاپور:سیتا پور کے سدرور، محمود آباد، لہار پور، مہولی، ساکران اور خیرآباد میں لوگ جنگلی جانوروں سے بے حد خوفزدہ ہیں۔ اسودھن گاؤں میں ایک بھیڑیے نے حملہ کرکے دو خواتین کو زخمی کردیا۔ اس گاؤں کے ہری شنکر مشرا کسی کام سے باہر گئے تھے۔ اس دوران ایک جنگلی جانور نے حملہ کردیا۔ ہری شنکر نے اسے بھیڑیا سمجھ کر پٹخ پٹخ کر مار ڈالا۔ شور سن کر گاؤں والے جمع ہو گئے۔ لوگوں نے ٹارچ کی روشنی میں دیکھا تو پتہ چلا کہ یہ بھیڑیا نہیں گیدڑ ہے۔ زخمی ہری شنکر ہیلتھ سینٹر میں زیر علاج ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details