جی ہمیں منظور ہے آپ کا یہ فیصلہ، کشمیری گلوکارہ کی مدھر آواز - KASHMIRI SINGER
Published : Apr 4, 2024, 4:53 PM IST
|Updated : Apr 4, 2024, 5:02 PM IST
سرینگر: وادیٔ کشمیر کی ابھرتی ہوئی گلوکارہ چرنجیت کور، مادری زبان پنجابی ہونے کے باوجود ہندی، کشمیری، ڈوگری، پہاڑی، گوجری، بلتی اور لداخی زبانوں میں بھی اپنی مدھر آواز میں گانے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔ وسطی کشمیر ضلع بڈگام سے تعلق رکھنے والی 30 سالہ چرنجیت کور اسکول کے دنوں سے ہی گانے کا شوق رکھتی تھی۔ اپنی گلوکاری میں پختگی لانے کے لیے ابتدائی طور پر انہیں اپنے والد سے رہنمائی حاصل کی۔ اس طرح ان کے والد ہی ان کے پہلے استاد رہے ہیں۔ انہیں آل انڈیا ریڈیو اور دوردرشن ٹیلی پر بھی اپنی مدھر آواز میں گانے کا موقع ملا ہے۔