محلوں میں رہنے والے میرے بھائی کو شہزادہ کہتے ہیں: پرینکا گاندھی - PM Modi a Shahanshah - PM MODI A SHAHANSHAH
Published : May 5, 2024, 3:04 PM IST
وزیراعظم نریندر مودی اور ان کی پوری ٹیم جسے پہلے انتخابی ریلیوں میں پپو پپو کہہ کر مخاطب کرتے تھے اب اسی شخص کو لوک سبھا انتخابات 2024 کے انتخابی ریلیوں میں شہزادہ کہہ کر مخاطب کرتے ہیں۔ اس پر راہل گاندھی کی بہن پرینکا گاندھی نے کہا کہ جن کو وہ شہزادہ بولتے ہیں وہ کنیا کماری سے کشمیر تک آپ کے مسئلے کو سمجھنے کے لیے چار ہزار کلومیٹر تک پیدل چلے ہیں۔ دوسری طرف آپ کے شہنشاہ نریندر مودی جی محلوں میں بند ہیں وہ کیسے آپ کے مجبوری اور مسائل کو سمجھ پائیں گے، کیونکہ مودی جی کے اطراف میں جتنے بھی لوگ ہیں وہ ان سے ڈرتے ہیں، انھیں کوئی بھی کچھ نہیں کہتا اور اگر کوئی ان کے سامنے آواز اٹھا بھی دے تو پھر اس آواز کو دبانے کی کوشش کی جاتی ہے۔