اردو

urdu

ETV Bharat / videos

بجٹ اجلاس 2024: پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے صدر جمہوریہ کا خطاب لائیو

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 31, 2024, 11:18 AM IST

Updated : Jan 31, 2024, 12:18 PM IST

نئی دہلی: پارلیمنٹ کا بجٹ اجلاس آج سے شروع ہو گیا ہے۔ صدر جمہوریہ دروپدی مرمو پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کر رہی ہیں۔ یہاں صدر جمہوریہ کا خطاب آپ لائیو سن سکتے ہیں۔ آج صدر جمہوریہ کے خطاب کے بعد کل یکم فروری کو وزیر خزانہ نرملا سیتا عبوری بجٹ پیش کریں گی اور اس کے بعد لوک سبھا انتخابات ہوں گے، پھر نئی حکومت چارج سنبھالنے کے بعد مکمل بجٹ پیش کرے گی۔  آج بجٹ اجلاس سے قبل روایت کے مطابق وزیر اعظم نریندر مودی نے میڈیا نمائندوں سے خطاب کیا۔ اس دوران پی ایم مودی نے کہا کہ اس بار ملک کی وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن 'دشا-نردیشک باتیں' کے ساتھ بجٹ پیش کریں گی۔ وزیراعظم نے مزید کہا کہ، میرا پختہ یقین ہے کہ ملک ہر روز ترقی کی نئی بلندیوں کو عبور کرتا ہوا آگے بڑھ رہا ہے۔ ہمہ جہت اور ہمہ گیر ترقی ہو رہی ہے۔ یہ سفر عوام کے آشیرواد سے جاری رہے گا۔

Last Updated : Jan 31, 2024, 12:18 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details