اردو

urdu

تقریبا 150 کروڑ روپئے کی لاگت سے تیار اترپردیش کے پانچ ہوائی اڈے

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 11, 2024, 5:11 PM IST

تقریبا 150 کروڑ روپئے کی لاگت سے تیار اترپردیش کے پانچ ہوائی اڈے

وزیر اعظم نریندر مودی نے اتوار کو اترپردیش کے ضلع اعظم گڑھ سے 34ہزار 700 کروڑ روپئے اخراجات والی 782 پروجکٹوں کا افتتاح و سنگ بنیاد رکھا۔ اس کے علاوہ وزیراعظم نے  اعظم گڑھ میں پانچ ائرپورٹس اور اسٹیٹ یونیورسٹی کے ساتھ ساتھ پورے ملک کے لئے کئی ترقیاتی پروجکٹوں کا بھی افتتاح کیا۔  پروجکٹوں کا افتتاح و سنگ بنیاد رکھنے کے بعد مودی نے کہا  کہ سال 2024 میں جن پروجکٹوں کا سنگ بنیاد رکھا جارہا ہے اسے کوئی بھی الیکشن کے چشمے سے نہ دیکھے۔ یہ ترقی کے لئے میری نہ ختم ہونے والے سفر کا نتیجہ ہے۔ میں 2047 تک ملک کو ترقی یافتہ بھارت کے لئے تیز رفتار سے دوڑ رہا ہوں اور ملک کو تیز رفتاری سے دوڑا رہا ہوں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details