دہلی میں کنہیا کمار کی حمایت میں سی ایم کیجریوال کا روڈ شو - Kejriwal Road Show - KEJRIWAL ROAD SHOW
Published : May 22, 2024, 10:34 PM IST
نئی دہلی: دہلی کی تمام سات لوک سبھا سیٹوں پر 25 مئی کو ووٹنگ ہونی ہے، جس کی وجہ سے سیاسی پارٹیوں نے اپنی انتخابی ریلیوں اور جلسوں میں سرگرمیاں بڑھا دی ہے۔ اسی سلسلے میں وزیراعلیٰ اروند کیجریوال نے بھجن پورہ میں روڈ شو کیا۔ کیجریوال نے یہ روڈ شو شمال مشرقی دہلی سے انڈیا اتحاد کے امیدوار کنہیا کمار کی حمایت میں کیا۔ واضح رہے کہ انڈیا الائنس معاہدے کے تحت عام آدمی پارٹی دہلی کی چار لوک سبھا سیٹوں پر الیکشن لڑ رہی ہے، جب کہ کانگریس تین سیٹوں پر الیکشن لڑ رہی ہے۔ کنہیا کمار کو شمال مشرقی دہلی کی سیٹ سے کانگریس نے ٹکٹ دیا ہے جن کا مقابلہ بی جے پی منوج تیواری سے ہے۔