اردو

urdu

ETV Bharat / technology

اب آپ واٹس ایپ اسٹیٹس میں لگا سکتے ہیں ایک منٹ کا ویڈیو، واٹس ایپ کے نئے ورژن پر ایک نظر

WhatsApp latest version واٹس ایپ اپ ڈیٹ میں کچھ خاص فیچرز کو شامل کرنے کے ساتھ ساتھ واٹس ایپ کے لُک پر مزید کام کیا گیا ہے۔ اب صارفین اسٹیٹس پر 1 منٹ کا ویڈیو آسانی سے پوسٹ کر سکیں گے۔ آئیے ایک نظر ڈالتے ہیں واٹس ایپ کے نئے لُک، اپ ڈیٹس، نئے فیچرز اور سیفٹی پر۔۔۔

Etv Bharat
Etv Bharat

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 20, 2024, 3:59 PM IST

حیدر آباد:دنیا کا سب سے بڑا چیٹنگ پلیٹ فارم واٹس ایپ نے اپنے سب سے خاص اپ ڈیٹ کو جاری کر دیا ہے۔ اس اپ ڈیٹ میں کچھ خاص فیچرز کو شامل کرنے کے ساتھ ساتھ واٹس ایپ کے لُک پر مزید کام کیا گیا ہے۔ جہاں پہلے صارفین کو اسٹیٹس اور اپ ڈیٹس فیچر متعارف ہونے کی وجہ سے کافی کنفیوژن کا سامنا کرنا پڑتا تھا وہیں اب اسے واٹس ایپ کے نیچے ہائی لائٹ کردیا گیا ہے۔ اوپر کی بجائے اب چیٹ ٹیب، اپ ڈیٹس، کمیونٹی اور کالنگ ٹیب سب سے نیچے دیکھے جا سکتے ہیں۔

  • ایک منٹ کی ویڈیو اپ لوڈ کر سکیں گے:

اب تک، صارفین ایک وقت میں واٹس ایپ اسٹیٹس پر صرف 30 سیکنڈ کے ویڈیو کلپس ڈال سکتے تھے۔ یوں تو لمبی ویڈیوز کو کئی حصوں میں پوسٹ کرنا پڑتا تھا لیکن اب صارفین کے مطالبے پر واٹس ایپ نے اس حد کو تبدیل کر دیا ہے۔ اب صارفین پورے 1 منٹ کے ویڈیو کلپ کو بغیر کاٹے ایک ساتھ واٹس ایپ اسٹیٹس پر ڈال سکتے ہیں۔ واٹس ایپ نے بیٹا ورژن پر ٹیسٹ کرنے کے بعد اسے سب کے لیے لانچ کر دیا ہے۔

  • پروفائل تصویر کا اسکرین شاٹ نہیں لیا جا سکتا:

قابل ذکر ہے کہ کمپنی نے گزشتہ دنوں کئی نئی اپ ڈیٹس کا اعلان کیا تھا، جو منگل کی رات سے شروع ہونا شروع ہو گئے تھے۔ سیکیورٹی سے متعلق سب سے اہم اپ ڈیٹ یہ ہے کہ اب صارفین دوسروں کی پروفائل فوٹوز کے اسکرین شاٹس نہیں لے سکیں گے۔ جس طرح ماضی میں پیغامات کو انکرپٹ کرکے سیکیورٹی فراہم کی جاتی تھی، اب پروفائل فوٹو کو بھی اسی طرح سیکیورٹی فراہم کی گئی ہے۔ تاہم، صارفین اب بھی دوسرے صارفین کے اسٹیٹس کے اسکرین شاٹس لے سکتے ہیں۔

  • واٹس ایپ کا نیا ورژن جاری:

اگر آپ نے واٹس ایپ کا تازہ ترین ورژن انسٹال کیا ہے تو آپ کو اس کا نیا روپ نظر آنا شروع ہوگیا ہوگا۔ لیکن اگر چیٹس، اپ ڈیٹس، کمیونٹی اور کالز کے ٹیب اب بھی آپ کے واٹس ایپ پر نیچے نظر نہیں آ رہے ہیں، تو پہلے پلے اسٹور پر جا کر اپنے واٹس ایپ موبائل ایپ کو اپ ڈیٹ کریں۔ اس کے علاوہ واٹس ایپ میں کئی چھوٹی اور بڑی اپ ڈیٹس شامل کی گئی ہیں جیسے ویو ونس میں، صارفین صرف ایک بار دیکھنے کے لیے چیٹ پر دوسرے صارف کو آواز یا تصویر بھیج سکتے ہیں، جو دیکھنے کے بعد خود بخود حذف ہو جائے گی۔ تاہم کمپنی نے نئی اپ ڈیٹ کے اجراء کے حوالے سے کوئی سرکاری بیان جاری نہیں کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

ABOUT THE AUTHOR

...view details