حیدرآباد (نیوز ڈیسک):اکیسویں صدی میں ٹکنالوجی نے بہت ترقی کی ہے۔ انسان جدید ٹکنالوجی کی مدد سے آسمان کی بلندیوں سے لیکر زمین کی گہرائیوں تک ایک سے بڑھ کر ایک کامیابی درج کر رہا ہے۔ ترقی اور تبدیلی کی فہرست میں موبائل کو سب سے نمایاں مقام حاصل ہے۔ اس کی وجہ سے جنریشن میں بھی بڑی تیزی سے تبدیلی آئی ہے۔ اب فون صرف بات کرنے کیلئے نہیں رہ گیا بلکہ زندگی کے ہر شعبے سے منسلک ہو گیا ہے۔ لیکن جیسے جیسے ٹکنالوجی ترقی کرتے گئی ویسے ویسے چوروں اور فراڈیوں نے بھی ترقی کی۔ جدید دور میں چور بھی آن لائن اور تکنیک کی مدد سے چوریاں کر رہے ہیں اور آن لائن چوری کا بازار گرم ہونے لگا۔ ان سے بچنے کے لیے آپ کو موبائل میں موجود اس سیٹنگ کے بارے میں جانکاری ہونا ضروری ہے۔
یوں تو نوجوانوں کا زیادہ تر وقت موبائل اور انٹر نیٹ پر ہی گزر جاتا ہے۔ اگر آپ بھی اسمارٹ فون استعمال کر رہے ہیں اور انٹرنیٹ کے لیے گوگل کروم استعمال کرتے ہیں تو یہ جانکاری آپ کے لیے کارآمد ثابت ہوسکتی ہیں۔ فون میں موجود ایک چھوٹی سیٹنگ آپ کو دھوکہ دہی سے بچانے میں مدد دے گی۔ گوگل کروم پر، صارفین کو محفوظ براؤزنگ کے لیے گوگل کروم میں اینہانسڈ پروٹیکشن سیٹنگ ملتی ہے۔ اس سیٹنگ کے ساتھ جب بھی آپ کسی غلط لنک پر کلک کرتے ہیں تو آپ کو الرٹ ملتا ہے۔
پچھلے کچھ برسوں میں سائبر فراڈ کے کیسز میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔ اس میں مالی فراڈ کے معاملات سب سے زیادہ ہیں۔ صارفین کئی بار کروم پر مختلف ویب سائٹس کوسرچ کرتے ہیں۔ کئی نامعلوم ویب سائٹس کے ایک ساتھ کئی لنکس ہوتے ہیں۔ ایسی صورتحال میں یہ دھوکہ باز مختلف ویب سائٹس پر فش لنکس یعنی فراڈ دھوکہم دیہی لوٹنے کیلئے ایسے لنکس کا استعمال کرکے لوگوں کو پھنساتے ہیں۔ اور تمام رقم ان کے بنک اکاؤنٹ سے نکال لیتے ہیں۔ ایسی صورت حال میں ان جعلی لنکس سے بچنے کے لیے، آپ کو صرف ایک چھوٹی سی ترکیب کرنی ہوگی۔ جس کی وجہ سے یہ تمام فش لنکس ڈس ایبل ہو جائیں گے۔