حیدرآباد: بارش کا موسم آنے والا ہے اور کئی مقامات پر بن موسم موسلادھار بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔ خوشگوار موسم، موسلا دھار بارش اور ساتھ میں پکوڑے ہوں تو بس مزہ آجائے۔۔ لیکن اس بارش کے دوران گرج اور چمک کے ساتھ اگر بجلی گر جائے تو کیا ہوگا؟
یہ بہت خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔ جی ہاں! آج کے دور میں اسمارٹ فون ہر فرد کے لیے بہت ضروری ہو گیا ہے۔ لیکن اگر آپ بارش اور بجلی گرنے کے دوران اپنا اسمارٹ فون استعمال کررہے ہیں تو یہ جان لیوا بھی ثابت ہوسکتا ہے۔
موبائل علامتی تصویر (کینوا) (ETV Bharat) - تو اس کی وجہ سے خطرہ بڑھ جاتا ہے:
آپ کو بتاتے چلیں کہ جب بھی آسمانی بجلی گرتی ہے تو کھُلے میدانوں میں زیادہ گرتی ہے۔ اس سے میدانوں اور کھیتوں میں کام کرنے والے کسان خطرے میں پڑ جاتے ہیں۔ اس کے علاوہ اگر آپ آسمانی بجلی گرنے کے دوران اسمارٹ فون استعمال کررہے ہیں تو یہ جان لیوا بھی ثابت ہوسکتا ہے۔ کھلے آسمان میں اسمارٹ فون کا استعمال خطرے سے خالی نہیں۔ ایسی صورتحال میں آئیے جانتے ہیں کہ بجلی گرنے کے دوران اسمارٹ فون کا استعمال کیوں نہیں کرنا چاہیے؟
معلومات کے مطابق جب ہم اسمارٹ فون استعمال کرتے ہیں تو الٹرا وائڈ شعاعیں تیزی سے باہر آتی ہیں یہ موبائل سے نکل کر آسمانی بجلی کو اپنی طرف کھینچ لیتی ہیں۔ ایسے میں ماہرین کا خیال ہے کہ جب بھی آسمانی بجلی گرے تو موبائل فون کو فوراً بند کر دینا چاہیے۔ موبائل فون کے ساتھ ساتھ گھر میں استعمال ہونے والی دیگر الیکٹرانکس کو بھی بند کر دینا چاہیے۔ ان میں ٹی وی، فریج، کولر، پریس، ریڈیو اور دیگر شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: