حیدرآباد: ہر چیز کو استعمال کرنے کے کچھ قوانین ہوتے ہیں۔ آپ کو اس دائرے میں رہ کر عمل کرنا ہوتا ہے۔ چاہے وہ زندگی کا کوئی بھی شعبہ کیوں نہ ہو۔ چاہے وہ سڑک کراس کرنا ہو یا پھر گاڑی چلانا ہو۔ اگر آپ گاڑی چلانے کے شوقین ہیں یا ضرورت کے تحت چلارہے ہو آپ کو ہر حال میں گاڑی سڑک اور ٹرافک کے اصولوں سےواقف ہونا نہایت ہی ضروری ہے، ساتھ ہی عمل کرنا بھی ضروری ہے۔
اگر آپ ڈرائیونگ لائسنس کے بغیر سڑک پر ٹو وہیلر یا فور وہیلر چلا رہے ہیں تو ٹریفک پولیس نے بڑا الرٹ جاری کر دیا ہے۔ آئیے جانتے ہیں، کہ کیا تبدیلیاں ہوئی ہیں۔
اگر آپ ٹو وہیلر یا فور وہیلر چلاتے ہوئے سڑک پر ٹریفک پولیس سے جھگڑتے ہیں تو آپ پر جرمانہ عائد کیا جائے گا۔
اگر آپ کے پاس لائیسنس نہیں ہیں، آپ ایسی گاڑی کی تلاش ہے۔ جس کے لیے ڈرائیونگ لائسنس کی ضرورت نہیں ہے۔ تو آپ کیلئے کوشخبری ہے، الیکٹرانک گاڑی مارکیٹ میں آئی ہے اس الیکٹرانک گاڑی کو چلانے کے لیے لائسنس کی ضرورت نہیں ہے۔