اردو

urdu

ETV Bharat / technology

ٹو اسٹیپ ویری فکیشن، رجسٹریشن کوڈ اور انکرپشن جیسی سکیورٹی، پھر بھی کیوں ہیک ہوتا ہے واٹس ایپ، ایسے کریں بچاؤ - Whatsapp Security

واٹس ایپ کا دعویٰ ہے کہ پلیٹ فارم پر شیئر کیے جانے والے پیغامات، ٹیکسٹ، تصاویر اور ویڈیوز مکمل طور پر محفوظ ہیں۔ لیکن پھر اس کے باوجود بھی ہیکرز واٹس ایپ کو کیسے ہیک کر لیتے ہیں۔ آئیے جانتے ہیں...

Whatsapp Security
واٹس ایپ سکیورٹی (Photo: IANS)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 16, 2024, 1:03 PM IST

نئی دہلی: سوشل میسجنگ ایپ واٹس ایپ ہماری زندگی کا اہم حصہ بن گیا ہے۔ اس کے ذریعے لوگ اپنے قریبی اور دور بیٹھے رشتہ داروں سے باآسانی رابطہ کر سکتے ہیں۔ واٹس ایپ لوگوں کو کالنگ، میسجنگ اور ویڈیو کالز کے ذریعے ایک دوسرے سے جڑنے کی اجازت دیتا ہے۔ یہی نہیں، لوگ واٹس ایپ اسٹیٹس کے ذریعے لوگوں سے اپنے جذبات بھی شیئر کرتے ہیں۔

خاص بات یہ ہے کہ واٹس ایپ کالنگ اور میسجنگ انکرپٹڈ ہے۔ کمپنی کا دعویٰ ہے کہ اس پر شیئر کیے جانے والے پیغامات، متن، تصاویر اور ویڈیوز اینڈ ٹو اینڈ انکرپٹڈ ہیں اور مکمل طور پر محفوظ ہیں۔ اس کے علاوہ ٹو اسٹیپ ویری فکیشن کے ذریعے بھی واٹس ایپ کی سکیورٹی کو یقینی بنایا جاتا ہے۔ کوئی بھی ان کے ساتھ تاک جھانک یا چھیڑ چھاڑ نہیں کرسکتا۔ تاہم کئی بار لوگ شکایت کرتے ہیں کہ ان کا واٹس ایپ ہیک ہو گیا ہے۔

  • لاپرواہی کی وجہ سے ہیک ہوتا ہے واٹس ایپ:

اب سوال یہ ہے کہ اتنی سکیورٹی کے باوجود کسی کا واٹس ایپ ہیک کیسے ہوتا ہے اور آپ کی معلومات ہیکرز تک کیسے پہنچتی ہیں؟ غور طلب ہے کہ واٹس ایپ یا تو آپ کی غلطی کی وجہ سے یا آپ کی طرف سے کسی لاپرواہی کی وجہ سے ہیک ہو جاتا ہے۔ تاہم تھوڑی سی احتیاط کر کے آپ واٹس ایپ کو ہیک ہونے سے بچا سکتے ہیں۔

  • ٹو اسٹیپ ویری فکیشن پن کسی کو نہ دیں:

واٹس ایپ کو ہیک ہونے سے بچانے کے لیے ضروری ہے کہ آپ اپنا ٹو اسٹیپ ویریفکیشن او ٹی پی کسی کے ساتھ شیئر نہ کریں۔ یہاں تک کہ اگر واٹس ایپ پر ٹو فیکٹر آتھینٹیفکیشن آن ہے تو بھی احتیاط ضروری ہے۔ بلاشبہ ٹو فیکٹر آتھینٹیفکیشن سکیورٹی میں نمایاں اضافہ کرتی ہے۔ لیکن اس کے لیے آپ کو ایک پن سیٹ کرنا ہوگا۔

ٹو فیکٹر آتھینٹیفکیشن کے دوران واٹس ایپ بعض اوقات آپ سے یہ پن درج کرنے کو کہتا ہے، جس کے بعد ہی واٹس ایپ چیٹس تک رسائی حاصل کی جا سکتی ہے۔ اگر آپ یہ سکیورٹی پن کسی کے ساتھ انجانے میں شیئر کرتے ہیں یا کسی کو اس کے بارے میں پتہ چلتا ہے تو آپ کا اکاؤنٹ ہیک ہوسکتا ہے۔

  • رجسٹریشن کوڈ کسی کے ساتھ شیئر نہ کریں:

جب واٹس ایپ کو ڈیوائس سے لنک کرنے کے لیے فون نمبر درج کرکے لاگ ان ہوتا ہے، تو فون پر ایک رجسٹریشن کوڈ آتا ہے۔ ایسی صورت حال میں اگر کسی کے پاس یہ پن کوڈ ہے، تو وہ آپ کے اکاؤنٹ تک رسائی حاصل کرسکتا ہے اور اسے استعمال بھی کرسکتا ہے۔ اس لیے یہ بات ذہن میں رکھیں کہ آپ کا واٹس ایپ رجسٹریشن کوڈ کسی کے ہاتھ میں نہ جائے۔

  • نامعلوم لنکس پر کلک کرنے سے گریز کریں:

واٹس ایپ کو ہیک کرنے کی ایک اور وجہ نامعلوم لنکس پر کلک کرنا ہے۔ دراصل کئی بار ہیکرز پیغامات یا ای میلز کے ذریعے نامعلوم لنک بھیج دیتے ہیں اور آپ غلطی سے ان پر کلک کر دیتے ہیں، جس کی وجہ سے آپ کا فون ہیک ہونے کا خطرہ ہوتا ہے۔ ایسی صورتحال میں اگر کسی کے پاس آپ کے فون تک رسائی ہے تو وہ آسانی سے واٹس ایپ تک رسائی حاصل کر سکتا ہے۔ نامعلوم لنکس پر کلک کرنے سے گریز کریں۔

یہ بھی پڑھیں:

بھارت میں واٹس ایپ ہونے جا رہا ہے بند! مرکزی وزیر اشونی ویشنو کا بڑا بیان

اب واٹس ایپ کے ذریعے کریں آئی ٹی آر فائل، منٹوں میں ہو جائے گا آپ کا کام، جانیں طریقہ

ABOUT THE AUTHOR

...view details