حیدرآباد (نیوز ڈیسک): اس سال کی شدید گرمی نے سب کو بے حال کر دیا ہے۔ بڑھتی ہوئی تپش کی وجہ سے پنکھا، کولر کچھ بھی کام نہیں کر رہا ہے۔ اگرچہ اے سی سے لوگوں کو کچھ راحت مل جاتی ہے لیکن پنکھے اور کولر سے نکلنے والی گرم ہوا سے سب پریشان ہیں۔ دن بھر کی چلچلاتی دھوپ اور گرم ہوا کے نتیجے میں آج کل رات میں بھی راحت ملنا مشکل ہو گیا ہے۔
ایسے میں آپ کے گھر میں موجود کولر بھی اگر گرم ہوا پھینکنے لگا ہے اور آپ گرمی سے بچنے کے لیے ٹھنڈی ہوا چاہتے ہیں تو آج ہم آپ کو ایک ایسی ہی آسان ترکیب بتا رہے ہیں، جس سے آپ کا یہ مسئلہ حل ہو جائے گا اور آپ کو کولر سے بہترین ٹھنڈی ہوا ملے گی۔
- نمک اور برف کی ضرورت
خاص بات یہ ہے کہ اس کے لیے آپ کو نہ تو کوئی اضافی محنت کرنی پڑے گی اور نہ ہی کوئی پیسہ خرچ کرنا پڑے گا۔ کولر سے اچھی ٹھنڈی ہوا پانے کے لیے اپنے کچن میں رکھا ہوا نمک اور فریج میں جمی ہوئی برف لے آئیں۔ کولر کی ہوا ٹھنڈی کرنے کے لیے آپ ان دونوں چیزوں کو کسی برتن میں ملا کر کولر کے ٹینک میں رکھ دیں۔
- نمک اور برف کا تناسب
یہ ثابت شدہ سائنس ہے کہ برف میں نمک ملانے سے درجہ حرارت میں کافی کمی واقع ہوتی ہے۔ اسی لیے قلفی بنانے والے لوگ اپنے باکس میں نمک اور برف کو تہہ در تہہ جماتے ہیں، پھر اس کی مدد سے دن بھر قلفی بناتے رہتے ہیں۔ تاہم اس ترکیب کو آزماتے وقت آپ کو یہ بات ذہن میں رکھنا ہوگی کہ برف میں نمک ملانے کی ایک حد ہوتی ہے۔ اس کا تناسب 3:1 ہونا چاہیے یعنی چار حصے میں تین حصہ برف اور ایک حصہ نمک ہونا چاہیے۔ اس سے زیادہ نمک ملانا ٹھیک نہیں، ورنہ اس سے کولنک اور انجماد کا عمل بھی متاثر ہوگا۔
- نمک اور برف کی سائنس