اردو

urdu

ETV Bharat / state

لکھنؤ: مسلم خاتون پر مندر کے باہر گوشت پھینکے کا الزام، پولیس نے کہا، کتوں کو کھلا رہی تھی کھانا

پولیس نے مقامی لوگوں کے جذبات کے پیش نظر ایف آئی آر درج کر کے ملزم خاتون کو گرفتار کر لیا ہے۔

By ETV Bharat Urdu Team

Published : 5 hours ago

لکھنؤ میں خاتون پرمندر کے باہر گوشت پھینکے کا الزام
لکھنؤ میں خاتون پرمندر کے باہر گوشت پھینکے کا الزام (Et Photo Credit ETV Bharat)

لکھنؤ: منگل کی شام بازار کھالہ علاقے میں مقامی لوگوں نے ایک خاتون پر لمبیشور شیو مندر کے باہر گوشت کے ٹکڑے پھینکنے کا الزام عائد کیا۔ اس کے خلاف مقامی لوگوں نے ہنگامہ کیا اور ملزمہ کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ شروع کر دیا۔ اطلاع ملنے پر پولیس موقعے پر پہنچ گئی۔ پولیس نے لوگوں کو خاموش کیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم خاتون کو گرفتار کر لیا۔ پولس پورے معاملے کی جانچ کر رہی ہے۔

معاملہ بازار کھالہ کا ہے جہاں مقامی لوگوں نے ایک خاتون پر الزام عائد کیا کہ اس نے لمبیشور شیو مندر کے گیٹ کے سامنے گوشت کے ٹکڑے پھینکے۔ کچھ دیر بعد لوگوں کا ایک ہجوم جمع ہو گیا اور احتجاج شروع کر دیا۔ ملزم خاتون اس وقت موقع پر موجود تھیں۔ لوگوں نے کہا کہ نوراتری کے دوران جان بوجھ کر ماحول کو خراب کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ مارکیٹ کھالہ کے انسپکٹر سنتوش آریہ پولیس فورس کے ساتھ موقعے پر پہنچ گئے۔ انہوں نے لوگوں کو سمجھا کر خاموش کیا۔

خاتون اسٹریٹ ڈاگ پریمی: پولیس

لوگوں کا غصہ دیکھ کر پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم خاتون کو گرفتار کر لیا۔ خاتون کا نام علیزہ بتایا جا رہا ہے۔ ملزمہ خاتون کا کہنا تھا کہ اس نے کتوں کو کھلانے کے لیے گوشت کے ٹکڑے پھینکے تھے۔ انسپکٹر کے مطابق خاتون اکیلی رہتی ہے۔ وہ ضدی قسم کی ہے۔ وہ اسٹریٹ ڈاگ پریمی ہے۔

مندر کے باہر بیٹھے کتوں کو کھلایا گوشت

وہ کتوں کے لیے ایک تھیلے میں گوشت کے ٹکڑے لے جاتی ہے اور جہاں بھی کتوں کو دیکھتی ہے، انہیں کھلانے لگتی ہے۔ وہ پہلے بھی ایسا کر چکی ہے۔ شام کو مندر کے پاس کتے بیٹھے تھے جہاں اس نے انہیں گوشت کھلانا شروع کر دیا۔ ڈی سی پی ویسٹ اوم ویر سنگھ نے بتایا کہ گوشت کے ٹکڑوں کو موقع سے ہٹا کر جگہ کو صاف کر دیا گیا۔ خاتون کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ معاملے کی سنجیدگی سے تحقیقات کی جا رہی ہے۔

مزید پڑھیں: یتی نرسنگھانند کے خلاف ایٹہ اور علیگڑھ میں احتجاجی مظاہرہ

ABOUT THE AUTHOR

...view details