اردو

urdu

ETV Bharat / state

گیا: بہار بھی عجب ہے، یہاں ندی سے بہہ رہی ہے شراب - Wine in River in Gaya - WINE IN RIVER IN GAYA

بہار کا ضلع گیا بھی عجب ہے، یہاں شراب کیا بند ہوئی کہ ندی سے ہی شراب بہنے لگی، گیا پولیس نے ندی سے کافی مقدار میں شراب برآمد کی ہےاور اب اس معاملے میں مافیاؤں کی شناخت شروع کردی گئی ہے۔

گیا: بہار بھی عجب ہے، یہاں ندی سے بہ رہی ہے شراب
گیا: بہار بھی عجب ہے، یہاں ندی سے بہ رہی ہے شراب (Etv bharat)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 24, 2024, 4:37 PM IST

گیا:گیا ضلع میں ندی سے شراب بہہ رہی ہے۔ گیا پولیس بھی اس معاملے کو دیکھ کر حیران و پریشان ہے کہ اب شراب مافیاؤں پر کس طرح شکنجہ کسا جائے؟ پولیس تو اکثر شراب مافیاؤں کو تنبیہ کرتی رہی ہے کہ شراب کے کاروبار کو وہ چھوڑ دیں، نہیں تو ان کے خلاف قانونی کاروائی ہوگی۔ تاہم شراب مافیا بھی کہاں رکنے والے ہیں۔ وہ تو نئی نئی ترکیب کے ذریعے شراب کی سپلائی کرنے میں مصروف ہیں۔

دراصل تازہ ترین معاملہ گیا کی ایک ندی میں پیش آیا ہے۔ جہاں پولیس نے ندی سے کافی مقدار میں شراب کی بوتلیں برآمد کی ہیں، ان بوتلوں پر غیر ملکی شراب کا اسٹیکر بھی لگا ہوا ہے۔ اطلاع کے مطابق مگدھ یونیورسٹی تھانہ علاقے کے کوشیلا ندی سے شراب کی بڑی کھیپ برآمد ہوئی ہے۔ ضلع پولیس کی جانب سے بتایا گیاکہ مگدھ یونیورسٹی تھانہ کی پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ کوشیلا ندی سے ہوتے ہوئے شراب مافیا شراب کی تسکری کررہے ہیں۔

اطلاع کی بنیاد پر جب پولیس موقع پر شراب مافیاؤں کی گرفتاری کے لیے پہنچی تو وہاں کوئی شخص تو نہیں ملا لیکن تبھی پولیس کو ندی سے شراب کی بو آنے لگی، پہلے پولیس نے کچھ سمجھا نہیں۔ لیکن پاس میں جب کچھ بوتلیں رکھی ہوئی دیکھا تو اس جگہ پر تلاشی شروع کی اور بالو ہٹا کر دیکھنا شروع کیا تبھی ندی کے اندر دفن کیے ہوئے بورے برآمد ہوئے۔ ان بوروں میں کافی تعداد میں شراب کی بوتلیں رکھی ہوئی تھیں، شراب کی کھیپ اتنی بڑی تھی کہ پولیس کو گاڑی منگوا کر اس پر لوڈ کرنا پڑا۔

بتایا جا رہا ہے کہ شراب کی قیمت لاکھوں میں ہے۔ اس حوالے سے مگدھ یونیورسٹی تھانہ کے پی ٹی سی ہری ہر ناتھ چوبے نے بتایا کہ شراب کی ایک بڑی کھیپ ندی سے برآمد ہوئی ہے۔ پولیس اس معاملے کی گہرائی سے تفتیش میں مصروف ہے۔ شراب مافیاؤں کو کسی بھی حال میں بخشا نہیں جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ چونکہ یہ راستہ جھارکھنڈ کے علاقے سے ہو کر آتا ہے اور یہ راستہ کچی سڑک کا ہے اس لیے شراب مافیا ادھر اس راستے کو استعمال کرنے کی کوشش میں تھے۔ لیکن اب پولیس کی نظر اس علاقے پر بھی ہے۔

پولیس کی گشت کے سبب ہی شراب مافیا ندی میں شراب دفن کرنے کو مجبور ہوئے۔ کیونکہ ہر طرف پولیس کی نگاہ ہے اس وجہ سے شراب مافیا شراب کی تسکری کرنے میں کامیاب نہیں ہو پا رہے ہیں۔ واضح ہوکہ شراب کی بوتلیں ندی میں پانی سے بھی برآمد ہوئی ہے، ایس ایس پی آشیش بھارتی نے بتایا کہ پورے معاملے کی تحقیقات کے ساتھ شراب تسکروں کے خلاف کاروائی کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details