اردو

urdu

ETV Bharat / state

کیا اترپردیش اور مدھیہ پردیش کے لوگ کشمیر کے سیب کھانا چھوڑ دیں گے؟ جمعیۃ علماء مدھیہ پردیش - Jamiat Ulema Madhya Pradesh

مدھیہ پردیش کے ایک رکن اسمبلی نے یوگی ادتیہ ناتھ کی تائید کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ اترپردیش کی طرح مدھیہ پردیش میں بھی ہر دکان پر دکاندار کا نام تحریر کرنے کو لازی قرار دیا جائے۔ جمیعت علمائے ہند نے اس مطالبہ کی شدید مذمت کی ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat (Etv Bharat)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jul 20, 2024, 8:06 PM IST

بھوپال: مدھیہ پردیش میں اندور کے رکن اسمبلی رمیش مینڈولا نے وزیراعلیٰ موہن یادو کو خط لکھ کر اترپردیش کی طرح ریاست میں بھی تمام دکانوں پر دکانداروں کے نام تحریر کرنے کو لازمی قرار دینے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے اترپردیش کے وزیراعلیٰ یوگی ادتیہ ناتھ کی تائید کرتے ہوئے کہا کہ مدھیہ پردیش میں بھی تمام دکانداروں کو اپنے نام تحریر کرنے کا حکم دیا جانا چاہئے۔

رمیش مینڈولا کے مطالبہ کی اپوزیشن پارٹیوں کے علاوہ مسلم تنظیموں نے بھی سخت مذمت کی ہے۔ جمعیت علمائے کرن کے ریاستی صدر حاجی ہارون نے بی جے پی رکن اسمبلی کے خط کی شدید مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ یہ سماج میں نفرت پھیلانے اور تفرقہ پیدا کرنے کی کوشش ہے۔ انہوں نے رکن اسمبلی سے سوال کیا کہ ’کیا اترپردیش اور مدھیہ پردیش کے لوگ کشمیر سے آئے سیب کھانا چھوڑ دیں گے یا افغانستان سے آنے والے اخروٹ اور بادام کو واپس کردیں گے یا سعودی سے آئے کھجور نہیں کھائیں گے؟

انہوں نے مزید سوال کیا کہ ’کیا ہندوستان سے دنیا کے مختلف ممالک بھیجے جانے والے چاول پر یہ تحریر کیا جائے گا کہ یہ گھنشام کا چاول ہے؟ انہوں نے کاہ کہ اس طرح کی تمام کوششیں سماج کو باٹنے اور ان لوگوں کو آپس میں لڑانے کی سازش کا حصہ ہے۔ واضح رہے کہ رمیش مینڈولا کو کیلاش وجے ورگیہ کا قریبی مانا جاتا ہے۔ انہوں نے 2023 کے اسمبلی انتخابات میں ایک لاکھ سات ہزار سے زیادہ ووٹوں سے جیت کا ریکارڈ بنایا تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details