اردو

urdu

ETV Bharat / state

اکھلیش یادو نے کہا- سنبھل میں فساد کرانے والوں کے پوسٹر کب لگیں گے؟ - SAMBHAL VIOLENCE

سنبھل شاہی جامع مسجد کیس کے وکیل وشنو جین نے کہا کہ میں خود فسادات میں پھنسا تھا، اکھلیش غیر قانونی بات کر رہے ہیں۔

Akhilesh Yadav
اکھلیش یادو نے کہا- سنبھل میں فساد کرانے والوں کے پوسٹر کب لگیں گے؟ (Photo Credit; Akhilesh Yadav X)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 28, 2024, 5:37 PM IST

لکھنؤ: ایک طرف سنبھل میں فرقہ وارانہ تشدد کو لے کر حکومت اور انتظامیہ کی جانب سے تیزی سے کارروائی کی جا رہی ہے، وہیں دوسری طرف سماج وادی پارٹی کے قومی صدر اکھلیش یادو نے سوشل میڈیا سائٹ ایکس پر ایک بار پھر اسکرین شاٹ پوسٹ کیا ہے۔ جس میں انہوں نے الزام لگایا ہے کہ "ہنگامہ شروع کرنے والوں اور فساد کی پہلی وجہ کون تھے ان کی تصاویر کب لگائی جائیں گی۔"

ایس پی صدر اکھلیش یادو کا یہ پوسٹ اس وقت سامنے آیا ہے جب سنبھل انتظامیہ کی جانب سے 100 سے زائد مظاہرین کے پوسٹر جاری کیے گئے ہیں۔ اس پوسٹ کے سلسلے میں ای ٹی وی بھارت نے سنبھل جامع مسجد کیس میں ہندو فریق کے وکیل وشنو جین سے فون پر بات کی۔ دراصل، اکھلیش یادو کی سوشل میڈیا پوسٹ میں وشنو جین بھی نعرے لگاتے ہوئے لوگوں کے درمیان نظر آ رہے ہیں۔

وکیل وشنو جین نے فون پر بتایا کہ "ایس پی سربراہ اکھلیش یادو غیر قانونی بات کر رہے ہیں اور سوشل میڈیا کے ذریعے میرے خلاف گمراہ کن خبریں پھیلا رہے ہیں۔ یہاں تک کہ ایک دن پہلے، وشنو جین نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ ان الزامات کی وجہ سے انہیں جان سے مارنے کی دھمکیاں ملی ہیں، جس کے لیے وہ اکھلیش یادو، اسد الدین اویسی، ایس پی میڈیا سیل، سنبھل کے ایس پی ایم پی ضیاء الرحمان برق اور جامع مسجد کے سکریٹری ایم یاسین کو ذمہ دار مانتے ہیں۔

ہندو فریق کے وکیل وشنو جین نے بتایا کہ سروے صبح 7:30 بجے سے 11:00 بجے تک جاری رہا میں ہندو فریق کی طرف سے اور عدالت کے حکم کی تعمیل کر رہا تھا۔ ایس پی سربراہ کا یہ کہنا سراسر غلط ہے کہ میں نعرے لگا رہا تھا۔ پتا نہیں وہ کون لوگ تھے جو نعرے لگا رہے تھے۔

میں خود بھی فسادات میں پھنس گیا تھا۔ 11 بجے سروے ختم ہوا تو پولیس نے محفوظ راستہ دیا اور پھر میں وہاں سے نکلا۔ وہاں موجود مقامی لوگوں نے جئے شری رام کے نعرے لگائے۔ میں نے کوئی نعرہ نہیں لگایا۔ فساد کی وجہ سے میں سیدھا تھانے گیا اور بعد میں سنبھل سے نکل گیا۔

تاہم ایڈوکیٹ وشنو جین نے سروے رپورٹ کے بارے میں کچھ بھی کہنے سے گریز کیا۔ انہوں نے کہا کہ ایڈووکیٹ کمشنر کل عدالت میں رپورٹ پیش کریں گے جس کے بعد مزید صورتحال واضح ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں؛

انتخابی نتائج کے فوری بعد سنبھل میں تشدد پر ڈمپل یادو نے حکومت اور بی جے پی کو گھیرا

ABOUT THE AUTHOR

...view details