لکھنو:ریاست اتر پردیش کے لکھنو کے چوک علاقے میں واقع اکسفورڈ اسکول کے پولنگ بوتھ پر پہنچی خاتون شاذیہ عالم نے ای ٹی وی بھارت سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ لکھنو کی ترقی، ملازمت، مہنگائی اور بے روزگاری کے خلاف ووٹ دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت بچے بے حد محنت کرتے ہیں۔ اچھے نمبرات سے پاس بھی ہو رہے ہیں لیکن انہیں ملازمت نہیں مل رہی ہے۔ حکومت کو چاہیے کہ زیادہ سے زیادہ ملازمت دیں تاکہ ملک کا نوجوان ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کر سکے۔
وہیں ووٹ ڈالنے کے بعد ای ٹی وی بھارت سے بات چیت کرتے ہوئے مولانا خالد رشید فرنگی محلی نے کہا کہ ہم نے اپنا ووٹ ڈال دیا ہے اور شہر کے تمام لوگوں سے اپیل کر رہا ہوں کہ سبھی لوگ اپنے گھروں سے نکلیں اور پولنگ بوتھ پر پہنچ کر اپنا ووٹ ڈالیں یہ جمہوریت کا جشن ہے اور اس جشن میں سبھی کی شمولیت ضروری ہے۔
انہوں نے کہا کہ موجودہ دور میں ووٹنگ فیصد میں کمی آ رہی ہے اس کی کئی وجوہات ہیں لیکن سب سے بڑی وجہ یہ ہے کہ شدت کی گرمی پڑ رہی ہے اور اس گرمی میں لوگ اپنے گھروں سے نہیں نکل رہے ہیں۔ انہوں نے کہا ہم نے اپنا ووٹ ڈالا ہے تاکہ جمہوریت مضبوط ہو اور شہر کے مسائل حل ہوں۔